امام علی علیہ السلام حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی نگاہ میں
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کے سلسلہ میں فرمایا : وَ هُوَ الا مامُ الرَبّانی، وَ الْهَیْکَلُ النُّورانی، قُطْبُ الا قْطابِ، وَسُلالَةُ الاْ طْیابِ، النّاطِقُ بِالصَّوابِ، نُقْطَةُ دائِرَةِ الا مامَةِ ۔ (۱)
اپ الہی راہنما اور ہادی ہیں ، اپ مجسم نور ہیں ، اپ دنیا کے تمام موجودات کے مورد توجہ ہیں ، اپ طیب و طاہر فرزند اور طیب و طاہر نسل سے ہیں ، اپ حق و حقیقت بیان ہیں اور امامت و رہبریت کا محور ہیں ۔
پھر حضرت (س) نے امام علی علیہ السلام کو خطاب کرکے فرمایا : اوُصیکَ یا ابَاالْحَسنِ انْ لاتَنْسانی، وَ تَزُورَنی بَعْدَ مَماتی ۔ (۲)
اے ابوالحسن اپ کو وصیت کرتی ہوں کہ میری موت [شھادت] کے بعد مجھے فراموش نہ کریئے گا اور میری قبر پر آیئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: محلاتی ، ذبیح الله ، ریاحین الشریعة ، ج 1، ص 93 ۔
۲: زهرة الرّیاض کوکب الدّری ، ج 1، ص 253 ۔
Add new comment