حضرت فاطمہ زہراء سیرت میں رسول خدا (ص) سے مشابہ

Sun, 12/11/2022 - 10:12

« مرحوم کلینی رہ» کتاب «اصول کافی» میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل فرماتے ہیں کہ اپ نے فرمایا : « امام علی علیہ السلام سیرت کے حوالے سے تمام انسانوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے سب زیادہ مشابہ تھے ، اپ خود روٹی پر تیل لگا کر کھاتے مگر لوگوں کو روٹی اور گوشت کا سالن کھلاتے ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : امام علی علیہ السلام پانی بھرتے اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا چکی چلاکر گیہوں اور جو کا اٹا پیستیں اور پھر اٹا گوندھ کر اس کی روٹیاں پکاتیں ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : حضرت زہراء سلام اللہ علیہا خوبصورت ترین خاتون تھیں اس طرح کے اپ کے دونوں رخسار دو پھول کے مانند ہوں ، خدا کا سلام و درود ہو ان پر ، ان کے والد پر ، ان کے شوہر پر اور ان کے بچوں پر »

ابن فہد حلی روایت کرتے ہیں کہ مروی ہے کہ حضرت ابراہیم کی گریہ اور زاری ایک میل تک سنی جاتی تھی کہ قران کریم نے ان کے سلسلہ میں فرمایا «ان ابراهیم لحلیم أوّاه »؛ بیشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑے متحمل مزاج، آہ و زاری کرنے والے ہر حال میں ہماری طرف رجوع کر نے والے تھے ۔

نماز کے وقت برتن میں ابلتے پانی کے مانند اپ کی آواز سنائی دیتی تھی اور اسی ہی آواز مرسل اعظم حبیب کبریا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سینے سے بھی سنائی دیتی تھی اور نماز میں خدا کے خوف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سانسیں اکھڑنے لگتی تھیں ، ان میں سے ایک رات ۲۳ ویں رمضان کی رات ہے جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اُس شب اپنے بستر سمیٹ دیا کرتے تھے اور گھر والوں کو بیدار کرتے تھے ، سونے والوں کے منھ پر پانی چھڑکتے تھے ، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا بھی ان شبوں میں پورے گھر والوں کو بیدار کرتی تھیں اور دن ہی سے لوگوں کو شب قدر کے لئے امادہ فرماتیں اور کہتیں: جسے اس شب کے خیر و برکت نہ ملے وہ محروم ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ ہود ، ایت ۷۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56