شادی؛ کثرت رزق کا سبب

Wed, 11/09/2022 - 09:55

دین اسلام نے ہمیشہ رہبانیت کی مخالفت کی ہے اور انسانوں کو خصوصا مسلمانوں کو شادی کی تاکید ہے جیسا کہ سورہ نور کی ۳۲ ویں ایت شریفہ میں ایا ہے : أَنْكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ؛ اور تم اپنے مردوں اور عورتوں میں سے ان کا نکاح کردیا کرو جو (عمرِ نکاح کے باوجود) بغیر ازدواجی زندگی کے (رہ رہے) ہوں اور اپنے باصلاحیت غلاموں اور باندیوں کا بھی (نکاح کردیا کرو) اگر وہ محتاج ہوں گے (تو) اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا اور اللہ بڑی وسعت والا بڑے علم والا ہے ۔ (۱)

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے بھی شادی کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا : تَنَاكَحُوا تَنَاسَلُوا تَكْثُرُوا فَإِنِّي أُبَاهِي بِكُمُ اَلْأُمَمَ يَوْمَ اَلْقِيَامَةِ وَ لَوْ بِالسِّقْطِ ؛ نکاح کرو، نسلیں بڑھاو ، یقینا میں قیامت کے دن تم بر فخر و مباھات کروں گا ولو سقط شدہ بچہ ہو۔

اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک اور حدیث میں فرمایا : زَوِّجُوا أَیَامَاکُمْ فَإِنَّ اللَّهَ یُحْسِنُ لَهُمْ فِی أَخْلَاقِهِمْ وَ یُوَسِّعُ لَهُمْ فِی أَرْزَاقِهِمْ وَ یَزِیدُهُمْ فِی مُرُوَّاتِهِ ؛ اپنے بچوں کی شادی کرو کہ خداوند متعال ان کے اخلاق میں بہتری اور ان کی روزی میں وسعت اور ان کی شجاعت میں اضافہ فرمائے گا » (۳)  

شادی کے ذریعہ روزی میں کثرت کی دو اہم وجہ ہے :

۱: خداوند متعال کی غیبی امداد ؛ نفسانی خواہشات ہر انسان کے اندر موجود ہے اور یہ خواہشات کبھی اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ انسان کی عقل پر غالب آجاتی ہیں کہ جس کے بعد شیطان کے پھندے میں پھنسنے اور گناہ کبیرہ میں مبتلی ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ، خداوند متعال نے شیطان سے نجات اور نفسانی خواہشات کی تکمیل کا شرعی وسیلہ ، شادی کو قرار دیا ہے اسی بنیاد پر اس نے مختلف راستے اور طریقے سے انسانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دلائی کہ ان میں سے بعض کا اوپر تذکرہ ہوچکا ہے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ نور،  آیت ۳۲ ۔

۲: جامع الأخبار ،  ج ۱ ،  ص ۱۰۱ ۔

۳: راوندى، سید فضل الله، النوادر، ص 36 ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32