پردہ خواتین کی پاکدامنی کی نشانی (۲)

Tue, 11/08/2022 - 10:05

ہم نے گذشتہ قسط میں ایات قران کریم کے حوالے سے پردہ کی اہمیت بیان کی تھی اور اب اس تحریر میں اس گوشہ پر گفتگو کرنا چاہ رہے ہیں کہ پردہ اور حجاب  کی مراعات نہ کرنے کی صورت میں کیا عورت پاکدامن اور عفت دار سمجھی جائے گی یا نہیں ؟ !

۱: قران کریم کا ارشاد ہے کہ خواتین اپنی خوبصورتی کو کسی پر نمایاں نہ کریں مگر ان چیزوں کے جو فطری طور سے ظاھر ہیں ۔ اس مقام پر زینت اور خوبصورتی سے مراد تمام وہ چیزیں ہیں جسے خواتین غیر مردوں کے سامنے ظاھر کرنے کا حق نہیں رکھتیں یہاں تک کہ وہ خوبصورت اور مخصوص کپڑے بھی جسے خواتین معمولا کپڑوں اور نقاب کے نیچے پہنتی ہیں اس کا ظاھر کرنا بھی جائز نہیں ہے کیوں کہ قران کریم نے اس چیز سے انہیں منع کیا ہے ۔

۲: « وَ لْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلى جُيُوبِهِنَّ» ایت کریمہ کے اس ٹکڑے «خمار» میں خواتین کو اپنی گردنیں اور سینے چھپانے کی تاکید کی گئی ہے ، لفظ «خمر» «خمار» کی جمع ہے اور چھپانے کے معنی میں ہے مگر معمولی طور سے اسکارف یا مقنعہ کو کہتے ہیں جس سے خواتین اپنا سرچھپاتی ہیں اور ڈھک لیتی ہیں ۔

لفظ «جيوب» «جيب» کی جمع ہے اور جمپر یا پراھن کے گلے یا گریبان کے معنی میں ہے اور کبھی مناسبت سے سینے کے اوپر کے حصہ پر بھی اطلاق ہوتا ہے ، اس حوالہ سے اسکارف یا مقنعہ کو گریبان یا گلے پر ڈالنے سے مراد یہ ہے کہ خواتین اپنا سر اور گردن اور سینہ غیر مردوں  کے سامنے چھپائیں اور اسے ڈھک لیں ۔

قران کریم نے گذشتہ ایات میں کمال ، حجاب ، نظریات اور عفاف و پاکدامنی کو یکجا و اکٹھا کرکے عورت کی عظمت کو بلندی کو اجاگر کیا ہے جیسا کہ روایت میں بیان ہوا ہے کہ "خَيْرٌ لِلنِّساءِ اَنْ لا يَرَيْنَ الرِّجالَ وَ لا يَراهُنَّ الرِّجالُ" بہترین عورت وہ ہے جسے نہ غیر مرد دکھے اور نہ وہ کسی غیر مرد کو دیکھے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: وسايل الشيعه، بيروت، مؤسسه آل البيت، ج 20، ص 67.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41