امام رضا (ع) تاریخ کے ائینہ میں

Thu, 09/22/2022 - 09:59

امام رضا علیہ السلام شیعوں کے اٹھویں امام اور ہدایت و خلافت الھی نیز رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے وصایت کا اٹھواں ستون ہیں ، اپ کا اسم گرامی ابوالحسن علی بن موسی علیہ السلام اور اپ کا لقب «رضا» ہے ، اپ فرزند رسول (ص) اور اپ کی ذریت طاھرہ میں سے ہیں ، اپ کو "عالم آل محمد" کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے ، ہم اس مقام پر اپ کی ولادت سے لیکر شھادت تک کے مختصر حالات زندگی کی جانب اشارہ کریں گے ۔

کلینی علیہ الرحمۃ نے اصول کافی میں تحریر کیا ہے کہ مشھور مورخین کے نظریہ کے بنیاد پر ۱۱ ذی القعدہ کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ، (۱) اپ کا نام «علی» کنیت «ابوالحسن» اور رضا، ‏صابر، فاضل، قرة ‏اعین المؤمنین کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے مگر اپ کا مشھور ترین لقب «رضا» ہے ۔ (۲)

امام رضا (ع) کے والد گرامی شیعوں کے ساتویں امام موسی کاظم (ع) ہیں جو سن 183 ﻫ . ق کو ہارون عباسی کے ہاتھوں شھید کئے گئے ، اپ کی مادر گرامی کا اسم گرامی "نجمہ" تھا ۔ (۳) البتہ تاریخ میں اپ کی مادر گرامی کے لئے دیگر اسماء کا بھی تذکرہ ہے ۔ (۴)

امام رضا علیہ السلام کا بچپنا

سن 201 هجری قمری تک حضرت امام رضا علیہ السلام کا بچپنا مدینہ میں گزارا ، (۵)  (حیات فکری و سیاسی امامان شیعه(ع)‏، ص 426) کہ جو وحی الھی اور ملائکہ کا محل نزول تھا ، اپ کی تربیت خود امام ھفتم موسی کاظم علیہ السلام نے اپنے ہاتھوں سے فرمائی ، علم و معرفت ، اخلاق و تربیت اپ کو اپنے اباء و اجداد سے میراث میں ملی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: کلینی ، اصول کافی، ج 1، ص 486 ۔

۲: الهدایة الکبری، ص 279؛ کشف الغمة فی معرفة الأئمة، ج 2، ص 284 ۔

۳: الاحتجاج علی أهل اللجاج‏، ج 2، ص 374؛ الاختصاص، ص 196 ۔

۴: سیره معصومان، ج 6، ص 142 ۔

۵: پژوهشی دقیق در زندگانی امام رضا (ع)‏  ج 1، ص 50 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43