زیارت امام رضا(ع) کے اداب

Mon, 09/26/2022 - 17:40

ائمہ اطهارعلیهم‌السلام کی زیارت ان اہم ترین مسائل میں سے ہے جس کا معصومین علیھم السلام ہم شیعوں پر حق رکھتے ہیں ، جیسا کہ امام رضا علیہ السلام ایک حدیث میں فرماتے ہیں کہ « ہر ایک معصوم اماموں کا شیعوں اور اپ کے چاہنے والوں پر حق ہے اور اس کا ادائیگی اپ کے مرقد اور حرم کی زیارت ہے ، لہذا ہر ایک اپنی رغبت کے ساتھ ان کی زیارت کو جائے کہ روز قیامت ائمہ معصومین علیھم السلام ان کی شفاعت کریں گے » ۔ (1)

زیارت کے اس حق کو بجا لانے کے لئے ضروری ہے انسان اس کے اداب سے بھی بخوبی اگاہ ہو اسی بنیاد پر دعاوں کی کتابوں میں زیارت کے اداب تحریر ہیں کہ ان اداب میں سے ایک ادب اس بات پر اعتقاد ہے کہ امام علیہ السلام زندہ اور با حیات ہیں اور ہمارے حالات سے بخوبی اگاہ ہیں ، جیسا کہ ہم اپ کے حرم میں داخل ہونے کے لئے اذن ورود پڑھتے وقت حضرت علیہ السلام کو اس انداز میں سلام کرتے ہیں : «أَللَّهُمَّ إِنّی أَعْتَقِدُ حُرْمَهَ صاحِبِ هذَا الْمَشْهَدِ الشَّریفِ فی غَیْبَتِهِ کَما أَعْتَقِدُها فی حَضْرَتِهِ ، وَأَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَکَ وَخُلَفآءَکَ عَلَیْهِمُ السَّلامُ‏ أَحْیآءٌ، عِنْدَکَ یُرْزَقُونَ، یَرَوْنَ مَقامی، وَیَسْمَعُونَ کَلامی، وَیَرُدُّونَ ‏سَلامی » [2]  

« خداوندا ! میں اس صاحب حرم شریف کا اس کی غیبت میں بھی احترام کا قائل ہوں جیسا کہ اس کے حضور اور اس کی حیات میں اس کے احترام کا قائل ہوں ، خداوندا ! میں اگاہ ہوں کہ تیرے رسول (ص) اور تیرے جانشین کہ ان پر میرا دورد و سلام ہو ہمیشہ زندہ و جاوید ہیں اور تیری جانب سے روزی دریافت کرتے ہیں ، خداوندا میں اس مقام پر کھڑا ہوں جو مجھے دیکھتے ہیں ، میری اواز کو سنتے ہیں اور میرے سلام کا جواب دیتے ہیں » ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اپنی ایک نورانی حدیث میں فرماتے ہیں کہ « میری موت کے بعد میری قبر کی زیارت کرنے والا ایسے ہے جیسے اس نے میری حیات میں میری زیارت کی ہو » ۔(3)

اس مطلب پر اعتقاد اور یقین اس بات کا سبب بنتا ہے کہ جس وقت انسان ائمہ معصومین علیھم السلام کی زیارت کے لئے اپ کے حرم میں کھڑا ہوتا ہے خود کو حضرت کے حضور میں پاتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ حاضری کے تمام اداب کی رعایت کرے اور اسی بنیاد پر اپ حضرات علیھم السلام کے حق میں بے حرمتی اور بے ادبی سے پرھیز و گریز کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: من لا يحضره الفقيه، شیخ صدوق، دفتر انتشارات اسلامى‏، 1413 ق‏، ج‏2، ص: 577 ۔

۲: المصباح، شيخ تقى الدين، ابراهيم بن على عاملى كفعمى‏، دار الرضي‏، 1405 ق‏، ص: 472 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75