پردہ دین اسلام کا اہم حکم

Sun, 09/25/2022 - 19:50

حجاب اور پردہ دین مبین اسلام کے ان اہم ترین احکام میں شمار ہوتا ہے جس کا معاشرہ کی سلامتی اور بقا ، گھرانے کی بنیادوں کی حفاظت اور اخلاقی برائیوں کو دور رکھنے میں اہم کردار ہے کہ جس کی جانب بے توجہی اور کوتاہی سے انسان ناقابل تدارک نقصان سے روبرو ہوسکتا ہے لہذا اسلامی حکومت کے ذمہ داروں کا وظیفہ ہے کہ وہ اس الھی اور دینی حکم کو معاشرہ میں لاگو کرنے کا زمینہ فراہم کریں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں ۔

اگر چہ بے حجابی اور بے پردگی سے مقابلہ اور اس کی مراعات کا حکم ، ایک طرح کی محدودیت محسوس ہوتی ہے مگر حقیقت میں یہ تباہ کن ازادی کو محدود کرنا ہے چونکہ بے پردگی معاشرہ کے دیگر افراد کی ازادی اور نفسیاتی سلامتی کے خلاف نیز گھرانے کی بنیادوں کو سست کرنے کی اساس ہے ۔

جیسا کہ قران کریم نے اس سلسہ میں فرمایا: و قل للمؤمنات يغضضن من ابصارهن و يحفظن فروجهنّ و لا يبدين زينتهنّ الا ما ظهر منها و ليضربن بخمرهنّ على جيوبهنّ و لا يبدين زينتهنّ الا لبعولتهنّ او آبائهنّ او آباء بعولتهنّ او ابنائهنّ او ابناء بعولتهنّ او اخونهنّ او بنى اخونهنّ او بنى اخوتهنّ او نسائهنّ او ما ملكت ايمانهنّ او التابعين غير اولى الاربة من الرجال او الطفل الّذين لم يظهروا على عورت النساء و لا يضربن بارجلهنّليعلم ما يخفين من زينتهنّ و توبوا الى اللّه جميعا ايه المؤمنون لعلكم تفلحون ۔ (۱)

اور آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے (اسی حصہ) کے جو اس میں سے خود ظاہر ہوتا ہے اور وہ اپنے سروں پر اوڑھے ہوئے دوپٹے (اور چادریں) اپنے گریبانوں اور سینوں پر (بھی) ڈالے رہا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو (کسی پر) ظاہر نہ کیا کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا یا اپنے شوہروں کے باپ دادا کے یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی (ہم مذہب، مسلمان) عورتوں یا اپنی مملوکہ باندیوں کے یا مردوں میں سے وہ خدمت گار جو خواہش و شہوت سے خالی ہوں یا وہ بچے جو (کم سِنی کے باعث ابھی) عورتوں کی پردہ والی چیزوں سے آگاہ نہیں ہوئے (یہ بھی مستثنٰی ہیں) اور نہ (چلتے ہوئے) اپنے پاؤں (زمین پر اس طرح) مارا کریں کہ (پیروں کی جھنکار سے) ان کا وہ سنگھار معلوم ہو جائے جسے وہ (حکمِ شریعت سے) پوشیدہ کئے ہوئے ہیں، اور تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم (ان احکام پر عمل پیرا ہو کر) فلاح پا جاؤ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: قران کریم ، سورہ نور ، ایت ۳۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54