امام رضا اور شھادت کی خبر

Thu, 09/22/2022 - 09:11

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا : «و الله ما منا الا مقتول أو شهید» فقیل له: فمن یقتلک یا ابن رسول الله؟ قال: «شر خلق الله فی زمانی یقتلنی بالسم ثم یدفننی فی دار مضیعه و بلاد غربه، ألا فمن زارنی فی غربتی کتب الله عزوجل له أجر مائه ألف شهید، و مائه ألف صدیق و مائه ألف حاج و معتمر و مائه ألف مجاهد و حشر فی زمرتنا، و جعل فی الدرجات العلی من الجنه رفیقنا» ۔ (۱)

خدا کی قسم ہم ائمہ اطھار میں کوئی ایسا نہیں ہے جو شھید یا قتل نہ کیا جائے تو راوی نے امام رضا علیہ السلام سے سوال کیا اے فرزند رسول اپ کو کون لوگ قتل یا شھید کریں گے ؟ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا : میرے دور کے مخلوقات عالم میں سے بدترین لوگ ہمیں زہر کے ذریعہ شھید کریں گے پھر ہمیں غریب الوطنی میں گھر سے بہت دور دفن کردیں گے ، اگاہ رہو کہ غربت کے عالم میں میری زیارت کو انے والے کو خداوند متعال ایک لاکھ شھید ، ایک لاکھ صدیق ، ایک لاکھ حج اور عمرہ کرنے والے ، ایک لاکھ مجاھد فی سبیل اللہ کا ثواب عطا کرے گا اور اسے ہمارے ساتھ محشور فرمائے گا اور بھشت کے اعلی ترین درجہ پر قرار دے گا نیز وہ ہمارے ساتھ اور ہمارے دوست ہوں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر ، بحار الانوار ،  ج ۴۹ ، ص ۲۸۳-۲۸۴ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48