امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا: قالَ الإمامُ الْحَسَنِ الْعَسْکَری – علیه السلام –: إنَّ اللهَ تَبارَکَ وَ تَعالی بَیَّنَ حُجَّتَهُ مِنْ سائِرِ خَلْقِهِ بِکُلِّ شَیء، وَ یُعْطِیهِ اللُّغاتِ، وَمَعْرِفَهَ الاْنْسابِ وَالاْجالِ وَالْحَوادِثِ، وَلَوْلا ذلِکَ لَمْ یَکُنْ بَیْنَ الْحُجَّهِ وَالْمَحْجُوحِ فَرْقٌ ۔ (۱)
یقینا خداوند متعال نے اپنی حجت اور اپنے خلیفہ کو بندوں کے لئے نمونہ عمل اور روشن دلیل قرار دیا نیز اس نے اپنی حجت کو دوسروں سے ممتاز قرار دیا اور تمام قبائل و اقوام کی زبان ، الفاظ ، اصطلاحات اور ان کے حسب و نسب سے اگاہ کیا نیز انسان و تمام موجودات کی عمر ، حوادث و واقعات کا انہیں علم دیا کیوں کہ اگر اس نے ان باتوں سے انہیں اگاہ نہ کیا ہوتا تو ان میں یعنی حجت خدا اور دیگر افراد میں کوئی فرق نہ رہ جاتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: کلینی ، اصول کافی ، ج ۱، ص ۵۱۹ ، ح ۱۱ ۔
Add new comment