فضیل بن سیار نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کیا کہ حضرت نے فرمایا:
«سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الذِّرَاعَيْنِ مِنَ الْمَرْأَةِ أَ هُمَا مِن الزِّينَةِ الَّتِي قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى:وَ لا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِن؟ قَالَ نَعَمْ وَ مَا دُونَ الْخِمَارِ مِنَ الزِّينَةِ وَ مَا دُونَ السِّوَارَيْن»(۱)
ہم نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا عورت کی کلائیاں اس کی زنیت کا حصہ ہیں ؟ وہ زینت کہ جس کے سلسلہ میں خداوند متعال نے فرمایا ہے کہ « عورتیں اپنی زینت کو اشکار نہ کریں » تو حضرت علیہ السلام نے فرمایا : ہاں ، عورت کی کلائی بھی اس زینت کا حصہ ہے اور وہ چیز جسے اس کا اسکارف [روسری] چھپائے ، جیسے گردن وغیرہ بھی عورت کی زینت کی حصہ ہے جسے وہ چھپائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: کلینی ، اصول کافی ، ج 5 ، ص 520 ۔
Add new comment