Sat, 09/24/2022 - 21:12
ولایت فقیہ کی شرعی حیثیت پر بزرگ اور برجستہ علمائے کرام از جملہ مرحوم نراقی، صاحب جواهر اور دیگر نے جو دلیل پیش کی ہے اور اپنے بیان میں اس سے استفادہ کیا ہے نیز رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی تحریر و تقریر میں استفادہ کیا ہے وہ ایک مقبولہ عمر بن حنظلہ ہے ۔
اس میں کوئی شک و شبھہ کی گنجائش نہیں ہے کہ ہر روایت کو مقام استدالال میں نہیں لایا جاسکتا کیونکہ شیعہ عقائد کے تحت روایت کے نقل کرنے والے روای کا کردار واضح ، روشن اور شفاف ہونا چاہئے کہ جو اس روایت میں موجود ہے ۔
Add new comment