جناب یحیی اور امام حسین کی ولادت کی بشارت

Tue, 08/09/2022 - 07:29

خداوند متعال نے جناب یحیی اور امام حسین علیهما السلام کی ولادت کی بشارت دی تھی ۔

روایتیں اس بات کی بیانگر ہیں کہ خداوند متعال نے جس طرح جناب یحیی علیہ السلام کی ولادت کی بشارت دی ہے اسی طرح جناب امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی بھی بشارت دی تھی ۔

جناب یحیی کے لئے قران کریم میں ارشاد فرمایا : " يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَىٰ ؛ اے زکریا ہم تم کو ایک فرزند کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحیٰی ہے " (۱) امام حسین علیہ السلام کے لئے بھی ملائکہ نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا : خداوند متعال درود و سلام کے بعد فرماتا ہے کہ اپ کی صاحبزادی فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا سے ایک مولود پیدا ہوگا ، مگر جناب یحیی کی ولادت کی بشارت جناب زکریا کی خوشی اور سرور کا سبب بنی مگر امام حسین علیہ السلام کی ولادت رسول اسلام (ص) کے غم و رنج کا باعث ہوئی ۔ (۲)  

جناب یحیی اور امام حسین علیہما السلام دونوں ہی چھ ماہ اپنی مادر گرامی کے شکم میں تھے ، (۳) اور دونوں کے نام کا خداوند متعال نے انتخاب کیا ، (۴) دونوں ہی شخصیتوں نے ماں سے سینہ سے دودھ نہ پیا ، جناب یحیی علیہ السلام نے اسمان سے دودھ پیا ، (۵) اور امام حسین علیہ السلام عرش عظیم یعنی مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی زبان مبارک سے شکم سیر ہوئے ، (۶) دونوں کی پیشانی نور سے منوراور درخشاں تھی ، (۷) اور دونوں ہی اپنی حیات میں طولانی مدت تک خوش نہ رہے اگر کبھی خوش بھی ہوئے تو بہت ہی مختصر سی مدت کے لئے پھر اور وہ خوشی غم و اندوہ میں بدل جاتی ۔ (۸)

جناب یحیی کا قاتل ولد الزنا تھا اور روایت میں ہے کہ جہنم میں ایک مقام ہے جو امام حسین علیہ السلام اور جناب یحیی سلام اللہ علیہ کے قاتل کے سوا کسی اور کے لئے نہیں ، حضرت یحیی علیہ السلام پر زمین و اسمان دونوں نے خون کے انسو بہائے تو امام حسین علیہ السلام پر بھی زمین اور اسمان نے خون کے انسو بہائے ، (۹) قتل ہونے کے جناب یحیی کے سر نے گفتگو کی اور بادشاہ سے کہا کہ خدا کے عذاب سے ڈرو ، (۱۰) تو امام حسین علیہ السلام کے سر نے بھی مسلسل قران کریم کی ایتوں کی تلاوت فرمائی اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ کہا ، جناب یحیی کو خنجر سے ذبح کیا گیا تو امام حسین علیہ السلام کو بھی اگر چہ میدان جنگ میں شھید کیا گیا مگر جیسا کہ امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا دوبارہ اپ کا گلا خنجر سے کاٹا گیا ۔ (۱۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: (سوره مریم، آیه 7).

۲: (بحارالانوار، جلد 44، صفحه 231 - کامل الزیارات، باب 16، صفحه های 55 و 56).

۳: (بحارالانوار، جلد 44، صفحه 223 - احتجاج طبرسی، جلد 2، صفحه 273)

۴: (بحارالانوار، جلد 43، صفحه 238- امالی صدوق، مجلس 28، صفحه 116 - سوره مریم آیه 7).

۵: (بحارالانوار، جلد 14، صفحه 180 - بحار الانوار، جلد 44، صفحه 187)،

۶: ۔  (بحارالانوار، جلد 44، صفحه 243 - امالی صدوق، مجلس 28، صفحه 117- کافی، جلد 1، صفحه 265)

۷: (بحارالانوار، جلد 14، صفحه 180- بحارالانوار، جلد 44، صفحه 187).

۸: (بحارالانوار، جلد 14، صفحه 188 - کافی، جلد 2، صفحه 665).

۹: (بحارالانوار، جلد 45، صفحه های 211 و 212 - کامل الزیارات، باب 28، صفحه 90 - 91)،

۱۰: (بحارالانوار، جلد 14، صفحه های 357 - 358 - تفسیر قمی، جلد 1، صفحه 88)

۱۱: (بحارالانوار، جلد 45، صفحه 113 - لهوف، صفحه 68).

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51