امام خمینی تاریخ کے ائینہ میں

Sat, 06/04/2022 - 18:45
امام خمینی (رہ)

حضرت امام خمینی (رہ) کا اسم گرامی سید روح اللہ مصطفی ہے اور اپ سید روح اللہ موسوی خمینی کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں، اپ کی ولادت اسلامی جمھوریہ ایران کے علاقہ موضع خمین میں ہوئی۔ آپ نے انیس برس کے سن تک اپنے ابائی وطن خمین میں حوزہ علمیہ کے ابتدائی دروس اور مقدمات کی تعلیم حاصل کی اور سن ۱۳۳۹ھجری شمسی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے شہر اراک کا قصد سفر کیا ، وہاں ایک مدت تک برجستہ اساتید کے سامنے زانوئے ادب تہ کئے اور خود کو علم و حلم اور تقوائے الھی کی نعمت سے مالا کیا پھر حوزہ علمیہ کے قم منتقل ہونے کے بعد ، قم تشریف لے آئے۔

حضرت امام خمینی (رہ) نے موسس حوزہ علمیہ آیت اللہ عبد الکریم حائری سے علم فقہ کی تعلیم لی اور علوم ہیئت ، نجوم اور فلسفہ مشاء کی تعلیم کیلئے آیت الله رفیعی قزوینی کے دروس میں شرکت کی نیز عرفان بالخصوص صدرالمتالہین کے فلسفہ سے ممزوج عرفان کی تعلیم مرحوم شاه آبادی سے حاصل کی۔

اپ ایک طولانی مدت تک تعلیم حاصل کرنے کی دنیا میں مصروف رہنے کے بعد اپنے پسندیدہ عمل یعنی حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطوح دروس کی تدریس میں مصروف ہوئے اور خارجِ فقہ، اصول، فلسفہ، عرفان اور اخلاق کی تدریس فرمائی اور اس میدان میں کافی برجستہ اور با علم و حلم و فضل علمائے کرام و اساتید تربیت کئے ۔

حضرت امام خمینی (رہ) نے دینی اور علمی فعالیتوں کے ساتھ ساتھ ملک کے حالات کے پیش نظر سیاسی میدان میں بھی قدم رکھا اور لوگوں بیداری کی جانب دعوت دی ، اسی بنیاد پر بر سر اقتدار بادشاہ رضا شاہ پہلوی نے۱۳۴۲ ھجری شمسی کو گرفتار کر کے ترکی جلا وطن کردیا گیا بعد ازاں انہیں عراق بھیج دیا گیا۔

امام (رہ) نے جلا وطنی کے دوران بھی درس و تدریس کی فعالیتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلاب کی قیادت کو جاری رکھا اسی بنیاد پر عراقی حکومت نے انہیں عراق چھوڑنے پر مجبور کردیا اور اپ وہاں وطن سے کوسوں دور فرانس چلے گئے ۔

امام (رہ) کی انتھک کوشش اور جدوجہد کے نتیجے میں سنہ ۱۳۵۷ھجری شمسی کو عظیم اسلامی انقلاب کامیاب سے ہمکنار ہوا۔ امام خمینی (رہ) انقلاب کی کامیابی کے گیارہ سال بعد اس انقلاب اور اسلامی نظام کی باگ ڈور حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے کر کے ۱۴ خرداد سن   ۱۳۶۸ ھجری شمسی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، اپ کا انقلاب اج بھی اسی شان و شوکت سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33