حضرت امام حضرت ایت اللہ خامنہ ای کی نگاہ میں

Wed, 06/01/2022 - 15:45

حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی شخصیت کو حتی اپ کی زندگی میں تحریف کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں اور  دشمن نے اس سلسلہ میں اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں ، ایک طرف دشمن تھے جو انقلاب کے ابتدائی ایام سے ہی اپنے عالمی پروپیگنڈے میں حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو ایک خشک اور سخت گیر انقلابی شخصیت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گویا حضرت امام خمینی (رہ) ایک ایسے انسان ہیں جو بالکل خشک مزاج، انتہائی تند خو، ہمیشہ چیں بجبیں رہنے والے، دشمن سے سے مدارا کرنے کے بجائے ہمیشہ لڑنے اور بر سرپیکار رہنے والے انسان کہ جن کے اندر کسی طرح کی لچک ، لطافت و نرمی نوجود نہ ہو، حضرت امام خمینی (رہ) ایک ایسے انسان ہیں ، جبکہ حضرت امام خمینی (رہ) نہایت ہی نرم خو اور نرم مزاج اور اپنی قوم کے ساتھ دنیا کی قوموں کے ساتھ بھی محبت امیز رویہ رکھتے تھے تبھی انہوں نے انقلاب اسلامی کی پیروزی کے ابتدائی ایام میں ہی تمام عالمی اور بین الاقوامی مسائل و مشکلات کے باوجود ملت فلسطین اور دیگر مظلوم قوموں سے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

جیسا کہ قران کریم کا ارشاد ہے کہ مومنین وہ ہیں جو مومن کے ساتھ نرمی اور لطافت کے ساتھ پیش اتے ہیں مگر دشمنوں کے مقابل سخت و سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند ہوتے ہیں ، امام خمینی (رہ) کا کردار بھی انہیں تمام صفات کا مرقع تھا ، اپ اپنوں کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش اتے مگر دشمن کے مقابل اپ کے فیصلے ، میدان سے ان کے قدموں کو اکھاڑ دیتے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37