پیغمبروں کی داستان؛ جناب ابراھیم

Wed, 05/18/2022 - 07:21
جناب ابراھیم علیہ السلام

جناب ابراھیم علیہ السلام اور اپکی زوجہ سارا دونوں ہی اولاد اور بچے کے خواہش مند تھے مگر دونوں کی شادی کو ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی جناب سارا ماں نہ بن سکیں اور قران کریم کی ایت کے مطابق اپ بانجھ [عقیم] تھیں « وَ قَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ‌ ؛ [سارا نے کہا] میں بڑھیا بانجھ ہوں » ۔ (۱) لہذا جناب ابراھیم علیہ السلام نے نذر کیا کہ اگر انہیں لڑکا ہوا تو اسے خدا کی راہ میں ہدایہ کردیں گے ۔   

ایک دن جناب سارا نے جناب ابراھیم علیہ السلام سے کہا کہ میں تو صاحب اولاد نہ ہوئی لہذا اگر اپ پسند کریں تو اپنی کنیز ہاجرہ کو اپ کو ہدیہ کردوں ، جناب ابراھیم علیہ السلام نے اپ کی درخواست قبول کرلی اور جناب سارا نے ہاجرہ کو جناب ابراھیم علیہ السلام کو تحفہ میں دے دیا اور اس طرح جناب ہاجرہ جناب ابراھیم علیہ السلام کی اہلیہ بن گئیں ، کچھ مدت گزرجانے کے بعد جناب ہاجرہ ۷۰سال کی عمر میں ماں بن گئیں اور جناب ابراھیم علیہ السلام ۹۹ سال کی عمر میں باپ بن گئے اور ان سے پیدا ہونے والے بچے کا نام جناب ابراھیم علیہ السلام نے «اسماعیل» رکھا ۔(2)  

جناب اسماعیل علیہ السلام کی ولادت نے سارا کے دل میں کینہ و حسد کی بیج بو دی اور وہ اسے برداشت نہ کرسکیں ، ایک دن انہوں نے جناب ابراھیم علیہ السلام سے کہا کہ اس عورت [ہاجرہ] اور جناب اسماعیل علیہ السلام کو لیکر کہیں اور چلے جائے ، ایسی جگہ جہاں میں انہیں نہ دیکھ سکوں کیوں کہ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کوئی ایسا کام کربیٹھوں جو خدا کے عذاب و عتاب کا سبب قرار پا جائے ۔

مجسم صبر و تحمل جانب اسماعیل علیہ السلام وہی بیٹے ہیں جس کے لئے جناب ابراھیم علیہ السلام نے دعا کی تھی « رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ‌ ؛ پروردگارا مجھے ایک صا لح فرزند عطا فرما » ۔ (۳) اور خداوند متعال نے انہیں ان کی بشارت دی تھی « فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلاَمٍ حَلِيمٍ‌ ؛ پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی » ۔ (۴)   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ زاریات ، ایت ۲۹ ۔
۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار: ج ۱۲، ص ۹۰ و ۱۰۶ ۔
۳: قران کریم ، سوره صافات، آیت ۱۰۰۔
۴: قران کریم ، سوره صافات، آیت ۱۰۱۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73