آیت ‌الله فاطمی ‌نیا ؛ زندگی اور کارنامہ

Mon, 05/16/2022 - 08:21
ایت اللہ فاطمی نیا

حضرت آیت ‌الله فاطمی ‌نیا ایک مدت تک بستر بیماری پر رہنے کے بعد دوشنبہ کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، اپ کے انتقال پر جمھوری اسلامی ایران کی برجستہ شخصیتوں اور دیگر ممالک کے علمائے کرام نے تعزیت پیش کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے لئے عظیم خسارہ جانا ہے ۔

مختصر زندگی نامہ:

حضرت آیت ‌الله سیدعبد الله فاطمی ‌نیا،  1946عیسوی میں شھر تبریز [ایرن کی ترک نشین سرزمین] پر پیدا ہوئے ، اپ کے والد میر اسماعیل تبریز کے عظیم علمائے کرام اور عرفاء میں سے تھے ، انہوں نے آیت ‌الله فاطمی ‌نیا کو بچپنے ہی سے اپنی خاص تربیت اور توجہ کا مرکز قرار دیا اور ایک مدت بعد انہیں تعلیم اور تربیت کی غرض سے آیت ‌الله مصطفوی‌ تبریزی (حضرت آیت ‌الله سید علی قاضی کے شاگرد اور عظیم عارف) کے سپرد کردیا ، اس عظیم شخصیت نے تقریبا ۳۰ سال تک اپ کی ظاھری و باطنی تربیت کرکے اپ کو خوب نکھارا اور ایک عظیم شخصیت کا مالک بنا دیا ۔

آیت ‌الله فاطمی ‌نیا نے آیت ‌الله مصطفوی کے علاوہ مفسر کبیرالمیزان حضرت علامہ محمد حسین طباطبائی، حضرت آیت ‌الله الهی تبریزی (علامہ طباطبائی کے بھائی)، حضرت آیت ‌الله محمد تقی آملی، حضرت آیت ‌الله سید رضا بهاء الدینی، حضرت آیت ‌الله بہجت اور دیگر بزرگ علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ۔

ایت اللہ فاطمی نیا فقیہ ، حوزات علمیہ کے استاد ، علوم اسلامی کے ماہرین میں سے جو پیوستہ تحقیق و ریسرچ میں مشغول رہا کرتے تھے ، اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی کے پروگرام میں بھی مقرر اور میزبان کے عنوان سے موجود رہتے اور دینی و سیاسی مراکز ، حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز میں مسلسل تقریر کے لئے مدعو کئے جاتے ۔

اپ کو اگر چہ علم رجال اور عرفان میں خاص مہارت حاصل تھی مگر مسلسل تقریروں کی وجہ سے زیادہ تر اپ کو ایک عظیم خطیب اور ماہر مقرر کے عنوان سے پہچانتے رہے ہیں اور عوام اپ کی علمی توانائیوں سے لاعلم و بے خبر ہے ، اپ صحیفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ کے عظیم المرتبہ مفسر ہیں ۔

فروری ۲۰۱۹ عیسوی میں ڈاکٹرس کی تشخیص کے مطابق آیت ‌الله فاطمی ‌نیا کینسر کی بیماری کا شکار ہوئے ، کیمو وغیرہ کے وسیلہ اپ کی طبیعت میں کچھ بہتری ائی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپ کی طبیعت مزید بدتر ہوتی چلی گئی اور اخر کار اج مورخہ 16/ مئی/ 2022 عیسوی کو انتقال کرگئے ۔

اپ کی تالیفات :

۱: شرح و تفسیر زیارت جامعہ کبیره ۔

۲:  مجالس استاد فاطمی ‌نیا

۳: ثقافت انتظار

۴: فرجام عشق (حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے غزل کی شرح)

۵: ہزاروں میں ایک نکتہ

۶: ارمغان غدیر ( غدیر کے سلسلہ میں شیعہ و سنی منابع سے چالیس حدیثوں کا مجموعہ)

۷: نغمہ عاشقی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
۱: ایمنا نیوز ایجنسی ، نیوز کوڈ 575388 ۔
۲: فارسی ویکیپیڈیا ، زندگی نامہ استاد فاطمی ‌نیا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66