رسولوں کی داستان؛ جناب یعقوب

Sat, 05/07/2022 - 07:40

امام رضا علیہ السلام سے ان افراد کے سلسلہ میں سوال کیا گیا جہنوں نے ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی اور عقد کیا تھا تو حضرت (ع) نے فرمایا « یعقوب بن اسحاق نے حبار اور راحیل سے ایک وقت میں شادی کی اور بعد میں اس عمل کوحرام قرار دے دیا گیا اور خداوند متعال نے سورہ نساء کی ۲۳ ویں ایت شریفہ نازل فرمائی [جس میں ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کو حرام قرار دیا گیا ہے

حضرت یعقوب ع

ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی

عصر حاضر کے مسلمانوں کے ذھن میں کافی عرصہ یا یوں کہا جائے ابتدائے اسلام ہی سے یہ سوال گشت کر رہا ہے کہ کیا اسلام سے پہلے ایک ساتھ اور ایک وقت میں دوسگی بہنوں سے شادی جائز تھی ؟ اور کیا جناب یعقوب پیغمبر سلام اللہ علیہ نے ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کی تھی ۔ ؟  یعنی کیا اسلام سے پہلے ایک ساتھ دو بہنوں سے شادی کرنا جائز تھا ؟

مختصر جواب !

الھی احکام ، اعتباری ہیں اگر چہ شرعی اعتبارات شخصی اور انفرادی کے بر خلاف کہ جو ممکن ہے وھمی اور خیالی ہوں ، حقائق اور واقعیت پر مبنی ہیں اور اس پر اثار مرتب ہوتے ہیں ، دوسری جانب شیعہ عقائد کی بنیاد پر احکام مصالح اور مفاسد کے تابع ہیں لہذا اگر کسی زمانے میں کوئی حکم نہیں تھا اور کچھ مدت اور وقت کے بعد وہ حکم خداوند متعال کی جانب سے معین کردیا گیا تو یہ بات جای تعجب اور بعید نہیں ہے ۔

سورہ نساء کہ یہ ایت شریفہ کہ « وَ أَنْ تَجْمَعُوا بَیْنَ الْأُخْتَیْنِ إِلاَّ ما قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ کانَ غَفُوراً رَحیماً ؛ دو بہنوں کا ایک ساتھ جمع کرنا سب حرام کردیا گیا ہے علاوہ اس کے جو اس سے پہلے ہوچکا ہے کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے » (۱) سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام سے پہلے ایک ساتھ دو بہنوں سے شادی اور عقد کرنا حرام نہیں تھا ۔

امام رضا علیہ السلام سے ان افراد کے سلسلہ میں سوال کیا گیا جہنوں نے ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی اور عقد کیا تھا تو حضرت (ع) نے فرمایا « یعقوب بن اسحاق نے حبار اور راحیل سے ایک وقت میں شادی کی اور بعد میں اس عمل کوحرام قرار دے دیا گیا اور خداوند متعال نے سورہ نساء کی ۲۳ ویں ایت شریفہ نازل فرمائی [جس میں ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کو حرام قرار دیا گیا ہے] » ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ نساء، ایت ۲۳
۲: شیخ صدوق، عیون أخبار الرضا(ع)، ج‏ ۱، ص ۲۴۲

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39