ریاکاری اور دکھاوے کا انجام  

Sat, 04/02/2022 - 16:42
رمضان

امام جعفر صادق عليه السّلام نے فرمایا کہ رسول اكرم صلّى اللّه عليه و آله وسلم سے سوال کیا گیا کہ قیامت میں نجات کیسے ملے گی ؟ حضرت صلّى اللّه عليه و آله وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن انسان کی نجات اس میں ہے کہ وہ خدا کو فریب اور دھوکہ نہ دے تاکہ خداوند متعال تمہیں تمھارے حال پر نہ چھوڑے ، جو بھی خدا کو دھوکہ اور فریب دے گا خدا بھی اسے اس کے حال پر چھوڑ دے گا اور ایمان کی نعمت کو اس سے لے گا، اگر سمجھ سکے تو سمجھے کے اس نے خدا کو نہیں درحقیقت خود کو دھوکہ دیا ہے ۔

حضرت حضرت صلّى اللّه عليه و آله وسلم سے سوال کیا گیا کہ کوئی کس طرح خدا کو دھوکہ دے سکتا ہے ، آپ نے فرمایا کہ خدا کے حکم کی اطاعت باتیں کرے، تقوا الھی کی گفتگو کرے ، ریاکاری اور دکھاوے سے دوری کی باتیں کرے مگر خود غیر خدا کے لئے اعمال انجام دے، تو یہی شرک ہے اور خداوند متعال کے ساتھ دوسرے کو شریک قرار دینا ہے۔

حضرت نے فرمایا: قیامت میں ریاکار کو چار ناموں سے یاد کیا جائے گا، اے کافر، اے فاجر، اے گمراہ ، اے خائن، تیرے اعمال برباد ہوگئے تیری جزائیں ختم ہوگئیں ، اج کے دن تیری عزت خاک میں مل چکی لہذا اس سے اپنے اعمال کی جزا مانگ جس کے لئے کام کیا ہے۔  (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: روایت: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ اَلْفَامِيُّ رِضْوَانُ اَللَّهِ عَلَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اَللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ اَلْحِمْيَرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ هَارُونَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْعَدَةَ بْنِ زِيَادٍ عَنِ اَلصَّادِقِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ : أَنَّ رَسُولَ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ سُئِلَ فِيمَا اَلنَّجَاةُ غَداً فَقَالَ إِنَّمَا اَلنَّجَاةُ فِي أَنْ لاَ تُخَادِعُوا اَللَّهَ فَيَخْدَعَكُمْ فَإِنَّهُ مَنْ يُخَادِعِ اَللَّهَ يَخْدَعْهُ وَ يَخْلَعْ مِنْهُ اَلْإِيمَانَ وَ نَفْسَهُ يَخْدَعُ لَوْ يَشْعُرُ فَقِيلَ لَهُ وَ كَيْفَ يُخَادِعُ اَللَّهَ قَالَ يَعْمَلُ بِمَا أَمَرَهُ اَللَّهُ ثُمَّ يُرِيدُ بِهِ غَيْرَهُ فَاتَّقُوا اَللَّهَ وَ اِجْتَنِبُوا اَلرِّيَاءَ فَإِنَّهُ شِرْكٌ بِاللَّهِ إِنَّ اَلْمُرَائِيَ يُدْعَى يَوْمَ اَلْقِيَامَةِ بِأَرْبَعَةِ أَسْمَاءٍ يَا كَافِرُ يَا فَاجِرُ يَا غَادِرُ يَا خَاسِرُ حَبِطَ عَمَلُكَ وَ بَطَلَ أَجْرُكَ وَ لاَ خَلاَقَ لَكَ اَلْيَوْمَ فَالْتَمِسْ أَجْرَكَ مِمَّنْ كُنْتَ تَعْمَلُ لَهُ . ثواب الأعمال و عقاب الأعمال ، جلد۱ ، صفحه۲۵۵ و الأمالی (للصدوق) ، جلد۱ ،  صفحه۵۸۱ 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61