Thu, 03/31/2022 - 19:12
اگر انسان کی بیماری کی وجہ سے ماہ مبارک رمضان کے روزے نہ رکھ سکے اور ماہ رمضان کے بعد اس کا مرض ختم ہوجائے یعنی اس کی طبیت ٹھیک ہوجائے اور اس کے فورا ہی بعد ایک نیا عذر وجود میں اجائے کہ جس وجہ سے ماہ مبارک رمضان ، تک گذشتہ رمضان کے روزوں کی قضا نہ کرسکے تو بعد کے برسوں میں ان روزوں کمی قضا کرے نیز اگر بیماری کے علاوہ کوئی اور عذر ماہ مبارک رمضان میں وجود میں اجائے کہ جس کی وجہ سے انسان ماہ مبارک رمضان میں روزے نہ رکھ سکے اور ماہ مبارک رمضان کے بعد اس کا وہ عذر ختم ہوجائے مگر بیماری لاحق ہوجائے کہ اس بیماری کی وجہ سے ائندہ رمضان تک روزوں کی قضا نہ کرسکے تو بعد کے برسوں میں ان روزوں کی قضا کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
https://farsi.khamenei.ir/treatise-imam-content?id=437&tid=99
Add new comment