مسجد کے سامان کا فروخت کرنا

Sun, 03/27/2022 - 14:46
احکام مسجد

سؤال: کیا مسجد کے ان سامان کو جن کی اب ضرورت نہیں رہی فروخت کرسکتے ہیں اور اس کی رقم مسجد میں خرچ کرسکتے ہیں ؟

جواب: اس کے مختلف موارد ہیں ؛ اگر مقصود وہ وسائل اور اشیاء ہیں کہ جو مسجد کو تحفہ میں دی گئی ہیں یا مسجد کے لئے خریدی گئی ہیں مگر مسجد پر وقف نہیں ہوئی ہیں ، ان وسائل اور چیزوں کو مسجد کے متولی کی اجازت سے فروخت کرنے میں کوئی ھرج نہیں ہے ۔

اور اگر مقصود وہ وسائل ہوں کہ جو مسجد پر وقف کئے گئے ہیں کہ اگر مذکورہ مسجد میں ضرورت نہ ہو تو انہیں دیگر مساجد میں استفادہ کیا جائے اور اگر دیگر مساجد میں بھی ان وسائل کی ضرورت نہ ہو تو پھر انہیں فروخت کرسکتے ہیں اور اس کی رقم اسی مسجد میں اور ضرورت نہ ہونے کی صورت میں دوسری مسجد میں استعمال میں کرسکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:

https://farsi.khamenei.ir/treatise-content?id=29

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31