موجودہ حالات اور علامات ظھور

Fri, 03/25/2022 - 18:37
امام مھدی عج

یہ بات بھی قابل غور اور کوئی بات نئی نہیں ، کیونکہ ماضی اور گذشتہ دھائیوں کے حالات کو امام زمان کے ظھور سے جوڑنے کے باجود بھی امام کا ظھور نہ ہوا اور حضرت تشریف نہ لائے جیسا کہ جب عرب دنیا میں عرب بہار کے نام سے جو حالات رونما ہوئے تو انہیں ظہور کی نشانیوں اور علامتوں میں سے شمارکیا گیا مگر سب نے ایسا دیکھا کہ ایسا نہ ہوا ۔

میرے خیال میں ایسا کرنا نہ فقط درست نہیں بلکہ عقیدہ مہدویت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ اس کام سے اہم ترین اور بنیادی عقیدہ مھدویت سے لوگوں کے دور ہونے کا قوی امکان موجود ہے نیز دین کے مخالفین اور دشمن طاقتوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ لوگوں کو ایک ایسے عقیدے سے دور کردیں جس سے تمام عالم انسانیت کی فلاح و بہود، خیر اور عافیت مربوط ہے۔

اس کے علاوہ اس سلسلہ میں وارد ہونے والی اکثر روایات کا صحیح ہونا ثابت نہیں، لہذا خوامخواہ امت اسلامیہ کے ذہنوں کو ایسے موضوع میں کیوں الجھا جانا کہ جس کے اکثر موارد کا ثابت ہونا ظنی ہے، یقینی نہیں ہے مناسب نہ ہوگا ۔

درحقیقت علامات ظہور کے سلسلہ میں نقل ہونے والی روایات کی دو طرح کی ہیں؛

ایک : وہ نشانیاں جو حتمی ہیں ۔

دوسرے:  وہ نشانیاں جو یقینی اور حتمی نہیں ہیں ۔

بسا اوقات ہوتا یہ ہے کہ غیر یقینی اور غیر حتمی نشانیوں کو یقینی اور حتمی نشانیوں کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے اور پھر انہیں عالمی حالات سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جو یقینا نامناسب عمل ہے ۔

جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے سب نے یہ دیکھا کہ کچھ لوگوں نے لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ کو " سید یمانی " کہنا شروع کردیا تھا کہ جس پر سید حسن نصر اللہ سخت ناراض ہوئے ، اپ نے اپنی تقریر میں اس بات کی سخت مخالفت کی اور ایسا کہنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 96