عقیدہ مہدویت، عالم اسلام کا متفقہ عقیدہ

Thu, 03/24/2022 - 17:45
امام مھدی عج

یہ بات طے ہے کہ تمام عالم بشریت اور خاص طور پر تمام امت اسلامیہ، عقیدہ مہدویت پر اتفاق رکھتے ہیں، مگر اس عقیدے کی درست توضیح و تشریح، اس کے حقیقی فوائد، اور اس کے بارے میں درست علم و اگاہی کہ جو انسانی معاشرے پر مثبت، دیر پا، اور اہم اثارات مرتب کرسکے لازم و ضروری ہے ۔

مھدویت سے خود آگاہ رہنا اور دوسروں کو اگاہ کرنا ہر زمانے کا اہم ترین تقاضہ ہے تاکہ عالم انسانیت، منجی بشریت سے بدرستی آگاہ اور مطلع ہوسکے اور اس کے آنے کا انتظار بھی کرے نیز اس سلسلہ میں بخوبی اپنی ذمہ داری بھی ادا کرے۔

اس سلسلے میں جس چیز پہ زیادہ سے زیادہ زور دیا جانا ضروری ہے وہ علامات ظہور کا موضوع ہے، ہمیں اس بارے میں یقین ہے کہ اس موضوع پر تفصیل سے گفتگو کرنا ، لوگوں کے اندر امام کے حوالے سے شوق پیدا کرنا ، اور دل میں اس عقیدے کو راسخ کرنا نہایت ہی ضروری کام ہوگا کہ اے فرزندان اسلام! اے اقوام عالم کے مظلومو اور محرومو! کبھی بھی نا امید نہیں ہونا، ایک دن وہ بھی آئے گا کہ جب عدل و انصاف کا آفتاب طلوع ہوگا، ظلم و جور کا اندھیرا ختم ہوجائے گا اور دنیا کو عدل و توحید کے نور سے منور ہوجائے گا ۔

لہذا اس اعتبار سے اس موضوع کا بیان انتہائی اہم اور ضروری ہے البتہ اسی ضمن میں ایک مسئلہ جس کی طرف توجہ دینا نہایت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بعض افراد علامات ظہور کو عالمی حالات و واقعات سے جوڑنے پر مصر نظر آتے ہیں اور سر توڑ کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی عالمی واقعے کو ان علامات کے ساتھ جوڑ کر یہ ثابت کیا جائے کہ بس اب وقت ظہور آن پہنچا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسا کرتے وقت ان افراد کی نیت بری نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ کہ یہ کسی غلط منصوبے کے تحت کام کرتے ہیں بلکہ ہوسکتا ہے کہ یا تو ایسے افراد جذبات کے رو میں بہنے کی وجہ سے یہ کام کرتے ہوں، حالانکہ ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو ہمیشہ جذبات پر شدید نقد کرتے نظر آتے ہیں جو کہ بذات خود ایک سنگین غلطی ہے یا ایسا کرنے کی وجہ سادہ لوحی ہوتی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60