امام مہدی حضرت حجت ابن الحسن العسکری (عج) کے ظھور اور منتظرین کی فضیلت کے سلسلہ میں مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اور دیگر معصومین علیھم السلام سے لاتعداد روایات منقول ہوئی ہیں کہ ہم اس مقام پر کچھ کا تذکر کررہے ہیں۔
۱: امام زینالعابدین علیه السلام نے فرمایا : اِذا قامَ قائمُنا أَذهَبَ اللهُ عَزَّوجلّ عَن شیعَتِناَ العاهَةَ وَ جَعَلَ قُلوبَهُم كَزُبَرِ الحَدیدِ وَ جَعلَ قُوّةَ الرَّجلِ مِنُهم قُوَّةَ اَربعینَ رَجُلاً ۔ (۱)
جب ہمارے قائم ظہور فرمائیں گے تو اللہ ہمارے شیعوں کو آفتوں سے نجات دے گا، انکے دلوں کو (استقامت کے لئے) مضبوط لوہے جیسا بنا دے گا کہ ان میں سے ہر ایک مرد کی طاقت چالیس مردوں کی طاقت کے برابر ہوگی۔
۲: امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا : اذا خَرَجَ أَسنَدَ ظَهْرهُ اِلَی الكَعبةِ وَ اجتَمع له ثلاثُمِأَةٍ وَ ثَلاثَةَ عَشَرَ رجَلاً. فَأَوَّلُ ما ینطِقُ بِهِ هذِهِ الإیة «بَقِیةُالله خیرٌلكُم اِنْ كُنتُم مؤمنین ۔ (۲)
جب امام مھدی علیہ السلام ظہور فرمائیں گے تو خانہ کعبہ پر تکیہ فرمائیں گے اور آپ کے تین سو تیرہ اصحاب آپ کی خدمت میں ہوں گے اور آپ سب سے پہلے اس آیت کی تلاوت فرمائیں گے «بَقِیةُاللهِ خیرٌلکُم اِنْ کُنتُم مُؤمنین».
۳: امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا : كَأنّی بِأَصحابِ القائم (علیهالسلام) وَ قَد اَحاطوا بِما بَینَ الخافِقینَ فَلَیس مِن شَیءٍ اِلاّ وَ هُوَ مُطیعٌ لَهمُ ۔ (۳)
گویا میں حضرت قائم علیہ السلام کے اصحاب کو دیکھ رہا ہوں جنکا مشرق و مغرب پر غلبہ ہے اور کوی چیز ایسی نہیں ہے جو انکی مطیع و فرمانبردار نہ ہو۔
۴: امام علی ابن موسی الرضا علیه السلام : علامَتُهُ أَن یكوُنَ شَیخَ السِّنِّ شَابَّ المَنظَرِ حتّی أَنَّ النّاظِرَ اِلَیهِ یحسَبُهُ اِبنَ اَربعینَ سنةً ۔ (۴)
آپ کی مخصوص علامت یہ ہوگی کہ آپ پیری میں بھی جوان دکھیں گے یعنی جو بھی دیکھے گا وہ آپ کو چالیس برس کا سمجھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: بحار، ج ٥٢، ص ٣١٧
۲: بحار، ج ٥٢، ص ٣١٧
۳: اِعلام الوری، ص ، ٤٣٣
۴: کمالالدین، ج ٢، ص ٦٧٣
Add new comment