امام خمینی متواضع شخصیت کے مالک

Mon, 03/21/2022 - 19:20
امام خمینی

عوام کے سامنے امام خمینی رحمة الله علیہ کا تواضع زبان زد خاص و عام تھا اور یہ چیز اپ کی سیرت میں بخوبی قابل مشاھدہ رہی ہے ، اس کے برخلاف اسلام دشمن عناصر کے بدن میں اپ کا نام سنکر لرزہ طاری ہوجاتا تھا اور وہ تھر تھرانے لگتے تھے ، یہ کردار قران کریم کی ایات کا ائینہ دار ہے جیسا کہ قران کریم نے سورہ مائدہ کی 54 ویں ایت شریفہ میں فرمایا «أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكافِرين؛ مومنین کے مقابل متواضع اور نرم اور کفار کے مقابل سخت ہوں گے ۔ » [1]  

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی مختلف عوامی طبقہ سے ملاقات میں امام خمینی (رہ) کی اس اخلاقی اور ذاتی خصوصیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : « امام خمینی (رہ) نے ازادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے ، منزل کمال تک پہونچنے ، خدا ، رسول ، ائمہ طاھرین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے نیز دشمنان اسلام کے ساتھ ساز باز اور گٹھ جوڑ نہ کرنے اور ان کے مد مقابل رہنے کا ہم سب کو درس دیا ۔ » [2]

خدا کی راہ میں جھاد:

اسلام کے سچنے مددگاروں اور سپاہیوں کی تیسری خصوصیت اللہ کی راہ میں جہاد ہے جیسا کہ قران کریم نے سورہ توبہ کی ۲۰ ویں ایت شریفہ میں ارشاد فرمایا ہے «الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ ؛ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں سے جہاد کرتے رہے وہ اللہ کی بارگاہ میں درجہ کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں، اور وہی لوگ ہی مراد کو پہنچے ہوئے ہیں ۔ » [3]

اس طرح کا جھاد در حقیقت اسلام فوبیا، اسلامی عقائد ، اخلاقیات ، اقداروں کے خلاف ہونے والی جنگ ، اسلامی حکومت کی تشکیل اور اسلامی احکامات کے اجراء کیلئے ہونے والی پیکار میں حصہ داری اور شرکت ہے ، جھادی احساسات و جزبات دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے مقابل قوم و ملت اسلامیہ کی پیروزی کا سبب ہے جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا : « جھاد اور استقامت اس طرح نسلوں میں پرو دیا جائے کہ یکی بعد دیگرے نسلوں میں تسلسل پاتا رہے اور باقی رہے ۔ » [4]

امام علی علیہ السلام ، اسلام کی راہ میں جھاد کی اہمیت اور فائدہ کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : إِنَّ الجِهادَ بابٌ مِن أَبوابِ الجَنَّةِ فَتَحَهُ اللّه‏ُ لِخاصَّةِ أَوليائِهِ و َهُوَ لِباسُ التَّقوى و َدِرعُ اللّه‏ِ الحَصينَةِ وَ جُنَّتُهُ الوَثيقَةُ ؛ یقینا جھاد جنت کے دروازوں میں سے ایک در ہے جسے خداوند متعال نے اپنے اولیا خاص کیلئے کھولا ہے ، جھاد لباس تقوا ، خداوند متعال کی مضبوط زرہ اور محکم سپر ہے ۔ [5]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: قران کریم ، سوره مائده، آیہ 54
2: رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات سے اقتباس، فروری 1990 عیسوی
3: قران کریم ، سوره توبہ ایت 20
4: صوبہ بوشھر کے دوہزار شہیدوں کی کانفرنس کے منتظمین سے رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تقریر سے اقتباس، 14 دسمبر 2019 عیسوی
5: الغارات (مطبوعہ الحديثة) ج‏2، ص 474

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 9