دعائے فرج بہترین دعا (2)

Sun, 03/20/2022 - 20:13
امام مھدی عج

امام جعفر صادق علیہ السلام سے جب راوی حجت الھی کے بارے میں سوال کیا کہ " کیا زمین بغیر امام کے باقی رہ سکتی ہے؟ تو حضرت نے جواب میں فرمایا «أَتَبْقَى اَلْأَرْضُ بِغَيْرِ إِمَامٍ ؟ قَالَ لَوْ بَقِيَتِ اَلْأَرْضُ بِغَيْرِ إِمَامٍ لَسَاخَتْ» اگر زمین امام کے وجود سے خالی رہی تو دھنس جائے گی ۔ (1)

نیز حضرت (ع) نے ایک دوسری روایت میں یوں فرمایا کہ «لَو لَمْ یبْقَ منَ الدُّنیا اِلاَّ یومٌ واحِدٌ لَطَوّلَ اللهُ ذلِكَ الیومَ حَتّی یخرُجَ قائمُنا أَهْلَ البَیت » اگر عمر دنیا کے ایک دن بھی بچے ہوں گے تو خداوند متعال اس دن کو اتنا طولانی کردے گا کہ ہمارا قائم ظھور کرے ۔ (2)

لہذا ہمیں اپنے امام وقت (عج) کے ظہور کیلئے زیادہ سے زیادہ دعایئں کرنا چاہئے کیوں کہ رسول اسلام کی حدیث ہے کہ «افضلُ اَعمالٍ اُمّتی اِنتظارُ الفَرَج » میری امت کا افضل ترین عمل انتظار فرج یعنی امام زمانہ (عج) کے ظھور کا انتظار ہے ۔ (3)

ایسا امام جو روایتوں کے مطابق اپنے ظھور کے بعد ظلم و نا انصافی سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا ، مظلوموں کا سہارا ، بیکسوں کا مدد گار ، دنیا سے ظالم و جابر کا خاتمہ کرنے والا اور منتقم خون حسینی ہوگا۔

امام زین‌ العابدین علیہ السلام نے بھی ظھور امام زمانہ (عج) کے سلسلہ میں فرمایا «اِذا قامَ قائمُنا أَذهَبَ اللهُ عَزَّوجلّ عَن شیعَتِناَ العاهَةَ وَ جَعَلَ قُلوبَهُم كَزُبَرِ الحَدیدِ وَ جَعلَ قُوّةَ الرَّجلِ مِنُهم قُوَّةَ اَربعینَ رَجُلاً » جب ہمارا قائم قیام کرے گا تو خداوند متعال آفتوں کو شیعوں کے اوپر سے ہٹا دے گا اور ان دلوں میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح استقامت و استحکام کی طاقت دے گا ، ان کے مردوں کی طاقت چالیس مردوں کے برابر ہوگی ۔ (4)

امام محمد باقرعلیہ ‌السلام نے بھی اس سلسلہ میں فرمایا « مَن قَرأَ المُسبِّحاتِ كلَّها قَبلَ أن ینامَ لَمْ یمُتْ حَتّی یدرِكَ القائمَ صَلواتُ الله علَیه و إنْ ماتَ كانَ فی ‌جِوار رسولِ الله صلی‌الله علیه و آله و سلم » اگر کوئی ہر شب سونے سے پہلے [مُسَبِّحبات] پانچ سوروں "حدید و حشر و صف، و جمعه و تغابن" کی تلاوت کرے تو اسے حضرت قائم علیہ السلام کے ظھور اور اپ کے دیدار سے پہلے موت نہیں گا اور اگر ظھور سے پہلے موت آجائے تو رسول ‌الله صلی ‌الله علیہ و آلہ و سلم کے جوار میں ہوگا ۔ (5)

امام محمد باقرعلیہ ‌السلام نے ایک دوسری حدیث میں امام زمانہ (عج) کے زمانہ ظھور کو پانے والے اور حضرت کی رکاب میں لڑنے والے افراد کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے مخالفین اور اپ سے برسرپیکار افراد پر لعنت فرمائی ہے ۔ (6)

خداوند متعال سے دعا ہے کہ خدا محمد (ص) و آل محمد علیہم السلام کے صدقہ میں ہمیں اپنے امام کی معرفت عطا فرمائے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک عمل انجام دینے کی توفیق عنایت کرے، ہمارے امام کو ہم سے راضی و خوشنود رکھے اور ہمارے امام کے ظہور میں تعجیل فرمائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: کلینی ، اصول کافی ، ج 1 ، ص 179 (پبلیشر دارالکتب الاسلامیہ تھران)
2: صافی گلپایگانی ، لطف ‌الله ، منتخب‌الاثر، ص 254
3: بحرانی،  یحیی ‌بن ‌حسین ، الشِّهاب فی‌الحِکَم و الآداب، ص 16
4: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار، ج 52 ، ص 317
5: فیض کاشانی ، ملا محسن ، تفسیر صافی، ج 5، ص 141
6: مجلسی ، محمد باقر ، بحار، ج 52، ص 348

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46