دنیا پرستی کا سرانجام نابودی

Thu, 03/03/2022 - 06:51
حدیث روز

امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

مَثَلُ الدُّنيا مَثَل مَاءِ البَحر، كلَّما شربَ مِنهُ العَطشان أزدادَ عَطَشاً حَتّی يقتِله ۔ (۱)

دنیا دریا کے پانی کی مانند ہے کہ اگر کوئی پیاسا اس میں سے پئے تو اس کی پیاس اور بڑھے گی یہاں تک کہ موت کی آغوش میں سوجائے ۔

لہذا دنیا کی رنگینیوں اور لذتوں کی جانب بھاگنے سے اچھا ہے کہ انسان خدا پر توکل اور بھروسہ کرے جیسا کہ حضرت (ع) نے اور ایک دوسرے مقام یوں فرمایا :

مَن أرادَ أن يكنَ‌ أقوَی النّاسِ‌ فَليتَوكل عَلی الله ۔ (۲)

جو لوگوں میں سب سے زيادہ قوی اور مضبوط رہنا چاہتا ہے وہ خدا پر توکل کرے ۔ کیوں کہ توکل اور خدا پر بھروسہ ہی ہر کامیابی اور کامرانی کا راز اور کنجی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: تحف ‌العقول، ص 417
۲: مجلسی، محمد باقر ، بحار الانوار ، ج7 ، ص 143 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48