صلہ رحمی

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده: صلہ رحمی کی نعمت انجام دینے اور قطع رحمی کو دور کرنے کے لیے ایک مختصر مقالہ

صلہ رحمی

صلہ رحمی کیا ہے  ؟
اپنوں کے ساتھ پیار محبت  ،احسان اور حقوق کی رعایت کرنے  کو صلہ رحمی کہتے ہیں ۔اور یہ واجب ہے ۔
شهيد اول رحمة الله عليه فرماتے ہیں :
اس حد تک واجب ہے  كه انسان قطع رحمی کے دائرے  میں نہ آئے  کیونکہ قطع رحمی گناہ ہے بلکہ گناہان کبیرہ کہا گیا ہے ۔
روایات میں آیا ہے کہ : صلہ رحمی سے  عمر طولانی  ہوتی ہے اور یہ بری موت  سے بچاتی ہے ۔
رسول خداصلى الله عليه و آله فرماتے ہیں :
صلوا اءرحامكم ولو بالسلام .[1]
اپنوں کے ساتھ صلہ رحمی کرو اگرچہ ایک سلام ہی ہو ۔
خداوند متعال کا ارشاد ہے:
فهل عسيتم ان توليتم اءن تفسدوا فى الارض و تقطعوا اءرحامكم اءولئك الذين لعنهم الله فاءصمهم و اءعمى اءبصارهم [2].
تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کرلو۔
اس قول خداوندی سے معلوم ہوتا ہے کہ قطع رحمی ایک فساد ہے زمین پر،کیونکہ ایک گھرانہ اگر فاسد ہو جائے تو ایسا ہے جیسے پوری زندگی فاسد ہو گئی ہے ۔
 پيامبر اسلام (صلى الله عليه و آله و سلم )فرماتے ہیں :
ما من خطوة اءحب الى الله من خطوتين خطوة سيد بها صف فى سبيل الله و خطوة الى ذى رحم قاطع بصلها.[3]
خدا کی راہ  میں کوئی بھی قدم اٹھانا ان دو قدم سے بہتر نہیں ہے  : ایک:خدا کی راہ میں لڑنے والے مجاہدین کی صف میں شامل ہو ، دوسرا:وہ قدم کہ جو قطع رحمی کو ختم کرنے اور صلہ رحمی برپا کرنے کے لیے اٹھے .
 پيامبر اسلام (صلى الله عليه و آله و سلم ) فرماتے ہیں :
ان المعروف يمنع مصارع السوء و ان الصدقة تطفى ء غضب الرب و صلة الرحم تزيد فى العمر و تنفى الفقر...[4]
نیک کام مصیبتوں کے سامنے رکاوٹ بنتے ہیں ،صدقہ دینے سے خدا کا غضب ٹل جاتا ہے ، اور صلہ رحمی سے عمر زیادہ اور فقر کا خاتمہ ہوتا ہے۔
 پيامبر اسلام (صلى الله عليه و آله و سلم ) فرماتے ہیں :
من مشى الى ذى قرابة بنفسه و ماله ليصل رحمه اءعطاه الله عزوجل اءجر ماءة شهيد و له بكل خطوة اءربعون اءلف حسنة[5] .
جو بھی اپنی جان ومال کے ساتھ رشتہ داروں کی طرف صلہ رحمی کا  قدم اٹھاتا ہے ، خداوند عزوجل ۱۰۰ شھید کے برابر اسے پاداش عطا کرتا ہے اور ہر قدم کے برابر ۴۰ ہزار  نیکی لکھتا ہے  ۔
 پيامبر اسلام (صلى الله عليه و آله و سلم ) فرماتے ہیں :
صلة الرحم تعمر الديار و تزيد فى الاءعمار و ان كان اءهلها غير اءخيار.[6]
صلہ رحمی گھروں کو آباد اور عمر کو زیادہ کرتی ہے  اگرچہ ان گھروں کے رہنے والے نیک نہ بھی ہوں ۔.
 پيامبر اسلام (صلى الله عليه و آله و سلم ) فرماتے ہیں :
صل رحمك ولو بشربة من ماء و اءفضل ما يوصل به الرحم كف الاءذى عنها[7]
اپنوں کے ساتھ صلہ رحمی سے پیش آؤ، اگرچہ ایک گلاس پانی ہی کیوں نہ ہو . اور بہترین صلہ رحمی یہ ہے کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ دو .
 امام سجاد (عليه السلام ):
يا بنى انظر خمسة فلا تصاحبهم ولا تحادثهم ولا ترافقهم فى طريق ... اياك و مصاحبة القاطع لرحمه فانى وجدته ملعونا فى كتاب الله عزوجل فى ثلاثة مواضع[8]
میرا  بیٹا! پانچ قسم کے لوگوں سے سفر میں دوستی نہ کرنا  ...: بچو اس سے جس نے رشتہ داروں سے قطع رحمی کی ہوئی ہے  کیونکہ میں نے قرآن میں تین جگہ پر اسے ملعون دیکھا ہے  ، قرآن نے تین جگہ پر لعنت اور نفرین کی ہے  -
 امام باقر (عليه السلام ):
صلة الرحم تزكى الاءعمال ، و تدفع البلوى و تيسر الحساب و تنسى فى الاءجل[9]
صلہ رحمی اعمال کو پاک کرتی ہے ، اور بلاؤں کو دور کرتی ہے قیامت کے حساب کو آسان کرتی ہے اجل کو بھلا دیتی ہے عمر کو زیادہ کرتی ہے ۔
امام باقر (عليه السلام ):
اذا قطعت الاءرحام جعلت الاموال فى اءيدى الاشرار[10]
جب بھی قطع رحمی ہو ثروت اور مال شریر ہاتوں میں آجاتے ہیں ۔
امام صادق (عليه السلام ):
الذنوب التى تعجل الفناء قطيعة الرحم[11]
وہ گناہ جن سے انسان کی تباہی  فوری ہوتی ہے وہ قطع رحمی ہے  .
 امام صادق (عليه السلام ):
صلة الاءرحام تحسن الخلق و تسمح الكف و تطيب النفس و تزيد فى الرزق و تنسى فى الاءجل[12]
صلہ رحمی انسان کے اخلاق کو نیک، اس کے ہاتھ میں سخاوت، اس کے نفس کو پاک ،روزی کو زیادہ،اور  اجل کو بھلا دیتی ہے ۔
 امام صادق (عليه السلام ):
اتقوا الحالقة فانها تميب الرجال قيل : و ما الحالقة ؟ قال : قطيعة الرحم[13]
حالقہ سے بچو کیونکہ  یہ مردوں کو مار دیتی ہے سوال ہوا کہ یہ حالقہ کیا ہے ؟ آپؑ نے فرمایا:قطع رحمی ہے ۔

منابع

[1] (اصول كافى / ج 3، 233)
[2] (محمد / 22)
[3] (بحار / ج 71، 89)
[4] (بحار / ج 71، 88)
[5] (بحار / ج 71، 89)
[6] (بحار / ج 71، 94)
[7] (بحار / ج 71 / 104)
[8] (ميزان الحكمة ، ج 5 / 305، نوادر راوندى ، ج 1 / 45)
[9] (بحار / ج 71 / 111 عن الكافى )
[10] (بحار / ج 71 / 111 از كافى )
[11] (بحار / ج 71 / 369)
[12] (بحار / ج 71 / 114)
[13] (بحار / ج 71 / 133)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36