جمہوری و آئینی اقدار کے پابند اور انتہا پسندی سے دور افراد کو حکومت سپرد کریں

Wed, 02/23/2022 - 05:21
مولانا قاضی عسکری

شیعہ علماء اسمبلی ھندوستان کا ملک کے موجودہ انتخابات پر بیانیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تاریخ گواہ ہے کہ حکومتیں اپنے مفادات حاصل کرنےکے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کرتی رہی ہیں، خاص طور سے دین اور دینی شخصیات کے ذریعہ عوام کو منحرف کرنا حکومتوں کا ایک مجرب نسخہ رہا ہے ، شیعہ اور سنی احادیث کی کتابوں میں بڑی تعداد میں رسول اللہ(ص) اور ائمہ معصومین (ع) سے ایسی حدیثیں موجود ہیں جن میں ظالم حاکموں سے رابطہ، ان کی قربت، ان کے وزیروں سے میل جول اور ان کی جی حضوری و حمایت کو علماء سوء کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ:  إيّاكُم و أبوابَ السُّلطانِ و حَواشِيَها؛ فإنَّ أقرَبَكُم مِن أبوابِ السُّلطانِ و حَواشِيها أبعَدُكم مِنَ اللّه ؛ حاکم اور وزیروں کے دروازوں سے دور رہو کیونکہ اس سے قریب ہونا تمھیں اللہ سے دور کر دے گا (نوادر راوندی ص 134) 
۔ 
امام على عليه السلام : باعِدِ السُّلطانَ لِتَأمَنَ خُدَعَ الشَّيطانِ ؛ حاکم سے دور رہو تاکہ خود کو شیطان کے فریب سے محفوظ رکھو۔ (منتخب ميزان الحكمه: 276) 

اس وقت ممکن ہے کچھ  لوگ حکومت کی چاپلوسی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھ رہے ہوں لیکن ضرورت ہے شیعہ و سنی سبھی علماء رسول اللہ (ص) اور ائمہ معصومین (ع) کی نصیحتوں پر توجہ کرتے ہوئے اپنی عزّت کی حفاظت کریں اور اسلام و شیعیت کی رسوائی کا سامان فراہم نہ ہونے دیں اور مومنین کو بھی ظلم و ستم کی حمایت کا درس نہ دیں۔

جملہ اہل ایمان اور برادران اسلام سے بھی گزارش ہے کہ اپنی فراست ایمانی اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں  اور حکومتی امور ایسے افراد کے سپرد کریں جو جمہوری و آئینی اقدار کے پابند، انتہا پسندی سے دور، ملک عزیز کی قدیم گنگا جمنی تہذیب کے پاسباں ، انتشار و افتراق کے بجائے روایتی بھائی چارہ کو فروغ دینے والے اور ظلم و تشدد کی روک تھام میں معاون و مددگارہوں۔

وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے 
تری بربادیوں کے تذکرے ہیں آسمانوں میں 

شیعہ علماء اسمبلی
مجلس قیادت

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75