امام علی کی شخصیت نہج البلاغہ کی روشنی میں (۱)

Sun, 02/13/2022 - 07:45
امام علی ع

حضرت علی (ع) کا مختصر تعارف

امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام رسول اللہ(ص)  کے جانشین ، چچازاد بھائی، داماد اور شیعوں کے پہلے امام ہیں؛ آپ کے والد بزرگوار حضرت ابو طالب(ع) اور آپ کی والدہ ماجدہ فاطمہ بنت اسد(س)  ہیں ، شیعہ اور اہلسنت کے اکثر مؤرخین کے مطابق آپ (ع) کی ولادت با سعادت 13 رجب المرجب 30 عام الفیل بروز جمعہ (23 سال قبل از ہجرت) کعبہ کے اندر ہوئی ، رسول خدا(ص) نے جب اپنی نبوت کا اعلان کیا تو سب سے پہلے آپ (ع) ایمان لائے ، شیعوں کے مطابق آپ بحکم خدا رسول اللہ کے بلافصل خلیفہ اور جانشین ہیں ۔

تاریخ اسلام میں ہے کہ حضرت علی علیہ السّلام کے امتیازی اوصاف وکمالات اور خدمات کی بنا پر رسول (ص) بہت زیادہ عزت کرتے تھے اور اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو بیان کرتے رہتے تھے کبھی یہ کہتے تھے کہ ” علی (ع) مجھ سے ہیں اور میں علی (ع) سے ہوں‘‘ کبھی یہ کہا کہ ” میں علم کا شہر ہوں اور علی(ع) اس کا دروازہ ہے ‘‘ کبھی یہ کہا’’ تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی(ع) ہے" کبھی یہ کہا کہ ’’علی (ع) کومجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسيٰ (ع) سے تھی‘‘ کبھی یہ کہا کہ ” علی (ع) مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یاسر کو بدن سے ہوتا ہے” کبھی یہ کہ” وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں‘‘ یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں علی علیہ السّلام کو نفس رسول کا خطاب ملا عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی (ع) کا دروازہ کھلا رکھا گیا جب مہاجرین وانصار میں عقد اخوت باندھا گیا تو علی علیہ السّلام کو پیغمبر (ص) نے اپنا دنیا واخرت میں بھائی قرار دیا اور سب سے آخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے جمع غفیر میں علی علیہ السّلام کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس کا میں سرپرست اورحاکم ہوں اس اس کے علی علیہ السّلام سرپرست اور حاکم ہیں ۔ یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ تمام مسلمانوں نے علی علیہ السّلام کو مبارک باد دی اور سب نے سمجھ لیا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے علی علیہ السّلام کی ولی عہدی اور جانشینی کااعلان کردیا ہے۔

نہج البلاغہ جو کہ حضرت علی (ع) کے خطبات، خطوط اور فرامین کا مجموعہ اور مقدس ترین کتاب ہے یہ ایسی با عظمت کتاب ہے جس کو دونوں فریق (سنی و شیعہ) کے علماء مقدس اور محترم سمجھتے ہیں، آپ نے اپنی شخصیت اور عظمت کو اس کتاب میں جس طرح تعارف کرایا ہے اسے اختصار کے ساتھ آپ قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

آغوش رسول(ص) کے پروردہ

حضرت امام علی علیہ السلام وہ ذات پُربرکت ہیں جن کو یہ فخر حاصل ہے کہ آپ کی پرورش رسول خدا (ص) کی آغوش میں ہوئی ہے، رسول خدا (ص) کی آغوش میں پرورش پانے والے کامل اور اکمل انسان نہج البلاغہ میں یوں فرماتے ہیں:

’’وَقَدْ عَلِمْتُمْ مَوضَعِی مِن رَسُولِ الله بِالقَرَابَة القَرِيْبَةِ وَ المَنْزِلَةِ الخَصِيْصةَ وَضعنی ِفی حِجْرِہِ وَ اٴنَا وَلَدٌ يَضُمَّنِی إليٰ صَدْرِہِ، وَ يَكْنُفْنِی فِی فَرَاشِہِ ۔۔۔ وَ كَان يَمْضَغُ الشَّی ثُمَّ يُلْقِمُنِيْہِ‘‘۔

”امام علیہ السلام فرماتے ہیں (اے لوگو) تم رسول خدا کے ساتھ میری منزلت کو جانتے ہو،میں آپ کا قریبی رشتہ دار اور آپ کے خواص سے ہوں، رسول اللہ مجھے بچپن میں اپنی آغوش میں بٹھاتے تھے اور اپنے سینے سے لگایا کرتے تھے، مجھے اپنے ساتھ سلاتے تھے، میرا بدن آپ کے بدن سے مس ہوتا تھا میں آپ کی خوشبو سونگھتا تھا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33