انقلاب اسلامی ایران اور انقلاب امام مہدی کے مشترکات (۱)

Tue, 02/08/2022 - 07:56
سالگرد پیروزی انقلاب اسلامی

زندگی کا بہترین اور مستحکم ترین منصوبہ، قرانی منصوبہ ہے ، قران انسان سازی کا بہترین منشور اور دستورالعمل ہے، اس کتاب کے الہی ہونے اور معجزہ ہونے پر کسی کو کوئی شک و شبھہ نہیں البتہ جو چیز ہمیں اس  کتاب پر خصوصی توجہ کرنے کی دعوت دیتی ہے وہ عصر حاضر یا ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات و اتفاقات ہیں کہ جس کا تذکرہ صدیوں پہلے قران کریم میں ہوچکا ہے ۔  

خداوند متعال کا قران کریم میں ارشاد ہے کہ «يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ يُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكافِرينَ يُجاهِدُونَ في‏ سَبيلِ اللَّهِ وَ لا يَخافُونَ لَوْمَةَ لائِمٍ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتيهِ مَنْ يَشاءُ وَ اللَّهُ واسِعٌ عَليمٌ ؛ اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اللہ (ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے وہ مومنوں پر نرم (اور اُن) کافروں پر سخت ہوں گے (جو اِسلام کے خلاف ظلم و عداوت سے کام لیتے ہیں)، اللہ کی راہ میں (خوب) جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ یہ (تعمیری کردار) اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ وسعت والا (ہے) خوب جاننے والا ہے ۔  [1]

یہ ایت کریمہ پیغمبر اسلام صلی الله علیہ و آلہ کے اطراف میں موجود ان لوگوں کو جو دین اسلام اور اسلامی اقداروں پر ایمان و اعتقاد نہیں رکھتے تھے، متنبہ کرتی ہے اور ساتھ ہی واضح طور سے اس بات کی خبر دے رہی ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا گروہ  پیدا ہوگا جو دین و احکام الہی کی مدد کو اگے بڑھے گا، خداوند متعال ان لوگوں سے محبت کرتا ہوگا اور وہ بھی خدا سے محبت کرتے ہوں گے ، وہ لوگ با ایمان ، خاکسار اور اپس میں مہربان ہوں گے مگر خدا، دین اسلام اور اسلامی اقداروں کے دشمنوں کے مقابل سخت ، ناقابل شکست اور سیسہ پلائی دیوار کے مانند ہوں گے ، الہی اقداروں کے قیام میں دشمنوں سے برسرپیکار ہوں گے اور الزام لگانے والوں نیز برائی کرنے والوں کی انہیں پرواہ نہ ہوگی ۔

جاری ہے ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: قران کریم، سوره مائده، آیہ 54

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49