صبر اور استقامت روح پيروزی

Mon, 02/07/2022 - 08:51
سالگرد پیروزی انقلاب اسلامی

صبر و استقامت، انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کا اہم ترین ، موثر ترین جزء اور حصہ ہے ، امام خمینی (رہ) اور سرزمین ایران کی بافہم مسلم عوام نے زورگو اور ڈیکٹیٹر شاہی حکومت کے مقابل صبر و استقامت کا خوب مظاھرہ کیا اور انقلاب اسلامی کو پیروزی سے ہمکنار کیا ۔

قران کریم نے بھی ہر تحریک و نہضت کی پیروزی میں صبر و استقامت کے کردار کو اہم جانا ہے جیسا کہ سورہ فصلت کی 30 ویں آیت کریمہ میں ایا ہے : » إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ؛ بے شک جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے، پھر وہ (اِس پر مضبوطی سے) قائم ہوگئے، تو اُن پر فرشتے اترتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ تم خوف نہ کرو اور نہ غم کرو اور تم جنت کی خوشیاں مناؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔ « [1] 

ایک اور مقام پر قران کریم کا ارشاد ہے کہ »یا أَیهَا الَّذِینَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَ صابِرُوا وَ رابِطُوا وَ اتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکمْ تُفْلِحُونَ ؛ اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدمی میں (دشمن سے بھی) زیادہ محنت کرو اور (جہاد کے لئے) خوب مستعد رہو، اور (ہمیشہ) اللہ کا تقوٰی قائم رکھو تاکہ تم کامیاب ہوسکو ۔ «  [2]

امیرالمؤمنین امام علی (ع) نے بھی اس سلسلہ میں فرمایا کہ : عَلَیْکُمْ بِالصَّبْرِ، فَاِنَّ الصَّبْرَ مِنَ الاْیمانِ کَالرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ وَ لا خَیْرَ فى جَسَد لا رَأْسَ مَعَهُ، وَ لا فى ایمان لا صَبْرَ مَعَهُ؛ صبر اور استقامت اپنائے کہ صبر کی ایمان سے نسبت ویسے ہے جیسے سر کی نسبت جسم سے ہے اور جس طرح بغیر سر کے جسم بے سود ہے اسی طرح بغیر صبر کے ایمان بے سود ہے ۔ « [3]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: قران کریم ، سورہ فصلت ، آیت 30
2: قران کریم ، سورہ آل عمران ، آیت 200
3: نهج البلاغہ، سید رضی، حکمت 82

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71