اسلام میں صلہ رحم کی اہمیت

Mon, 01/31/2022 - 08:25
صلہ رحم

دین اسلام نے رشتے اور خاندان کے تعلقات و روابط میں استحکام پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور اسی بنیاد پر صلہ رحم کو الہی اور دینی اقدار کا حصہ قرار دیا ہے ، قران کریم میں خداوند متعال نے صلہ رحم کو اپنی اطاعت و عبادت کے ہم پلہ بتاتے ہوئے کہا کہ «وَ اعبُدوا اللهَ وَ لاتُشرکوا بِهِ شَیْئاً وَ بالوالِدینِ احساناً و بِذِی القُربی ؛ اور اللہ کی عبادت کرو اورکسی شے کو اس کا شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کرو اور قرابتداروں کے ساتھ . . . » ۔  [1]  

اور ایک دوسرے مقام یوں فرمایا کہ «يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً کَثِيراً وَنِسَاءً و اتَّقوا اللهَ الَّذی تَسائَلونَ بِهِ و الاَرحامَ انَّ اللهَ کانَ عَلیکمْ رَقیباً ؛ [انسانو] اس پروردگار سے ڈرو جس نے تم سب کو ایک نفس سے پیدا کیا اور اس کا جوڑا بھی اسی کی جنس سے پیدا کیا ہے اور پھر دونوں سے بکثرت مرد وعورت دنیا میں پھیلا دیئے ہیں اور اس خدا سے بھی ڈرو جس کے ذریعہ ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابت داروں کی بے تعلقی سے بھی ، اللہ تم سب کے اعمال کا نگراں ہے » ۔ [2]

رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے صلہ رحم کی اہمیت کے سلسلہ میں فرمایا کہ میں حاضرین و غائبین نیز قیامت تک مردوں کے صلب اور عورتوں کے رحم میں موجود اپنی امت کو نصیحت اور تاکید کرتا ہوں کہ صلہ رحم کرتے رہیں چاہے اس کا راستہ طے کرنے میں ایک سال لگ جائے کیوں کہ صلہ رحم اسلام کے اہم مسائل میں سے ہے ۔  [3]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: سورہ نساء، آیہ 36
۲: سورہ نساء، آیه 1
۳: بحارالانوار، ج 74، ص 105

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67