اسلام اور رہبانیت

Thu, 01/13/2022 - 08:48
اسلام و رہبانیت

رہبانیت (دنیا اور اس کی لذتوں کو ترک کردینا) کی اسلام میں شدید مذمت و مخالفت کی گئی ہے اور اس کے برخلاف اسلام نے شادی بیاہ کی بہت زیادہ تاکید کی ہے نیز مسلمانوں کو رہبانیت سے دور رہنے کی نصیحت فرمائی ہے ۔

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی (ص) نے ایک حدیث میں فرمایا :

ليس في امّتي رهبانيّة؛ میری امت میں رہبانیت نہیں ہے ۔ (۱)

رسول اسلام (ص) کو جب معلوم ہوا کہ ان کے ایک عظیم صحابی عثمان بن مظعون نے دنیا سے منھ پھیر لیا ہے اور بیوی بچوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ، شب و روز نماز و روزہ میں مصروف ہیں ، تو حضرت یہ سنکر بہت ناراض اور کبیدہ خاطر ہوئے اور اسی حالت میں عثمان بن مظعون کے پاس تشریف لائے پھر فرمایا :

فقالت : يا رسول الله ، انّ عثمان يصوم النهار ويقوم الليل ، فخرج رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله مغضبا يحمل نعليه حتى جاء إلى عثمان فوجده يصلي فانصرف عثمان حين رأى رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله ، فقال له : يا عثمان ، لم يرسلني الله بالرهبانيّة ، ولكن بعثني بالحنيفية السمحة ، أصوم واصلي وألمس أهلي ، فمن أحب فطرتي فليستن بسنتي ، ومن سنتي النكاح.

خداوند متعال نے مجھے رہبانیت کیلئے نہیں بھیجا بلکہ مجھے ایسے دین کے ساتھ مبعوث کیا ہے جو معتدل ہے آسان ہے ، جس میں دشواریاں نہیں ہیں ، میں بھی روزہ رکھتا ہوں ، نمازیں پڑھتا ہوں اور اپنی زوجہ کے قریب بھی جاتا ہوں ، جو شخص میرے فطری دین کو دوست رکھتا ہے اور پسند کرتا ہے اس کو چاہئے کہ وہ میری سنت ، روش اور طور طریقہ کی پیروی کرے اور شادی و بیاہ میری سنتوں میں سے ہے ۔ (۲)

ایک دوسری حدیث میں یوں نقل ہوا ہے کہ «يا عثمان! انّ اللّه تبارك و تعالى لم يكتب علينا الرّهبانيّة، انّما رهبانيّة امّتي الجهاد في سبيل اللّه ؛ اے عثمان خداوند متعال نے میری امت کیلئے رہبانیت کو جائز قرار نہیں دیا، میری امت کی رہبانیت خدا کی راہ میں جہاد ہے ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: بحار الانوار، ج ۷ ، ص ۱۱۵
۲: وسائل الشیعہ ، ج ۱۴، ص ۷۴
۳: بحار الأنوار، ج ۷۰، ص ۱۱۴

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52