مولانا ذکی حسن: شہداء قوم کی حیات و سرافرازی کا سبب ہیں

Mon, 01/10/2022 - 09:46
مولانا ذکی حسن

ممبئی شہر کے قلب میں واقع کُرلا میں جامع مسجد ہلاو پل کے زیر انتظام دو عظیم الشان شہدا کی ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی، انجمن گلشن علی اور حیدری لائم ڈپوٹ نے آنلائن نشر کرنے کا اہتمام کیا، اس پروگرام میں شہر ممبئی کے مشاہیر علما و خطبا اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی جس میں ایرانی کلچر ہاوس کے ڈاکٹر جناب محسن عاشوری صاحب نے بھی شرکت کی اور شہید قاسم سلیمانی کی بابرکت زندگی پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب قبلہ نے اس مجالس عزا کو خطاب کیا ۔

انہوں نے دوران خطاب شہادت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، نیز شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس قدس سراھما کی حالات زندگی کو بیان کرتے ہوئے ان دونوں شہیدوں کی پاک زندگیوں کے امتیازات بیان کئے۔

مولانا نے فرمایا : شہیدوں کے سبب قوم کو زندگی ملتی ہے اور شہادت سے پوری ملت کو سرافرازی ملتی ہے۔

اس عظیم اسلامی اسکالر نے کہا کہ دشمن تو اسی دن مرگیا تھا جس دن یہ دونوں بزرگان درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے، اسی لئے ہمارے مسلک میں شہادت اور شہید کے وجود کی برکتیں دوبالا ہوجاتی ہیں اور شہید قوم و ملت کیلئے مزید باعث استفادہ ہو جاتا ہے، ان شہدا نے راہ کربلا میں جان کی بازی لگائی ہے، اسی سبب ان شہیدوں کا تذکرہ امام حسین علیہ السلام کی مجلسوں میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزی کہا کہ دشمن قوموں کو بانٹنا چاہ رہا تھا مگر ان دو مختلف قوموں کے شہیدوں نے دشمن کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور ان کی شہادت دو ملکوں میں نہیں بلکہ تمام شیعہ ملت کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کر دیا اور اتحاد کا بہترین نمونہ سامنے آیا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54