میمن سادات: حضرت زھرا (س) کا سوگ نہایت عظیم اھتمام سے منایا گیا

Sat, 01/08/2022 - 08:53
مراسم فاطمیہ

میمن سادات ضلع بجنور یوپی میں حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کا سوگ نہایت عظیم اھتمام سے منایا گیا۔

فاطمیہ کمیٹی کے سرگرم رکن محترم حاجی منصور علی صاحب اور ان کے صاحبزادے روش حیدر کی اطلاع کے مطابق ھر سال کی طرح امسال بھی میمن سادات میں "فاطمیہ کمیٹی" کی جانب سے دوسری اور تیسری جمادی الثانیہ کو خداوند متعال کی عظیم الشان و فرمانبردار کنیز، دختر مرسل اعظم ، زوجہ علئ مرتضیٰ ، ام الائمہ حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی یاد میں "سالانہ دو روزہ  مجالس عزا " کا اھتمام عظیم و باشکوہ پیمانے پر"عزاخانہ مجنوں شاہ " میں کیا گیا ۔

عزاخانہ اور اس کے اطراف کی فضا کو سیاہ بینروں اور پرچموں سے  سوگوار بنانے کے بعد اس دوروزہ عزائیہ پروگرام کا آغاز اس طرح ھوا  ۔

نظامت کے فرائض تمام مجالس میں عالی جناب مولانا غلام مھدی مولائی صاحب قبلہ نے انجام دیئے۔

ھر مجلس کا آغاز دودن تک صبح ،  عصر اور رات کے اوقات میں قرآن حکیم کے  سورہ دھر کی تلاوت سے ھوا اور تلاوت کا فریضہ مولوی راہب علی سلمہ ، مولوی فراز مہدی سلمہ  ، مولانا محمد جون سلمہ اور مولوی رھبر عباس سلمہ نے انجام دیا۔

سوز و مرثیہ خوانی کی ذمہ داری جناب علی جان ، جناب حسن علی ، جناب سید ندیم عباس ، جناب فائز اصغر ، جناب عابدحسین اور جناب نعیم عباس مولائی صاحبان نے ادا کی۔

ان مجلسوں میں حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی پاک و مبارک بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت  جناب ڈاکٹر گلشن بجنوری ، جناب کلیم اصغر زیدی ، جناب راز قنبری ،  جناب ڈاکٹر اطہر علی ، جناب سید فیروز حیدر زیدی گڈو ، قلم ھندوستان اخبار کے ایڈیٹرجناب نیر عباس بجنوری ، جناب نواب حیدر دیوان جی ، جناب عطا عارفی اور جناب روش حیدر وغیرہ نے پیش کیا۔

خطابت کے طور پر شہزادی کونین سلام اللہ علیھا کے ہدایات و تعلیمات اور فضائل و مصائب بالترتیب حجت الاسلام مولانامحمد عباس معروفی ، حجت الاسلام مولانا سید شیرعلی زیدی ، حجت الاسلام مولانا حامد حسن مرتضوی ، حجت الاسلام مولانا مرزاجرارحیدر مرادپوری ، حجت الاسلام مولانا سید محمد عالم زیدی اور  حجت الاسلام مولانا سید ذیشان حیدر مظفرپوری دامت برکاتھم نے بیان فرمائے۔

روز شہادت عصر کی مجلس کے بعد " جلوس فاطمیہ " سیاہ پرچموں کے سائے میں برآمد ھوا ، جس میں اہل اسلام و ایمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دوسری جمادی الثانیہ کو رات کی مجلس کے بعد " شب بیداری فاطمیہ " کا اہتمام ھوا جس میں بستی کی تمام انجمنوں نے نوحہ خوانی ، ماتمداری اور سینہ زنی کی۔

تیسری جمادی الثانیہ کو بھی رات کی مجلس کے بعد " شب بیداری فاطمیہ " کا انعقاد ھوا ، جسمیں انجمن حسینیہ ، انجمن سوگوار حسینی ، انجمن انصارحسینی ، انجمن فیضان اہل بیت ، انجمن لشکر حسینی ، انجمن شیدائے حسینی اور انجمن دعائے زھرا نے اس مصرع " نبی کی بیٹی کا گھر جل رہا ھے واویلا "  پر نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔

شب بیداری کے درمیان دونوں رات "سبیل فاطمی" کے عنوان سے چائے نوشی کا انتظام رہا اور مراسم کے اختتام پر انجمن دعائے زھرا کی جانب سے " نذر فاطمی "  کا معقول بندوبست رہا ۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس عظیم پروگرام میں " فاطمیہ کمیٹی" کے تمام ممبران نے پورے انہماک اور جوش و خروش سے حصہ لیا اور حسن انتظام و علمائے کرام کے ادب و احترام اور ضیافت کا بہت خیال رکھا۔

آخر میں رب کریم سے دعا ہے کہ بحق معصومین کرام علیھم السلام ھم سب اھل ایمان کی طرف سے اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور اسے شہزادئ کونین اور مولا امام زمانہ علیھماالصلوۃ والسلام کے سکون دل کا ذریعہ قرار دے نیز ھم کے لئے زاد آخرت ۔ آمین

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44