رسول اسلام نے حیا کی اہمیت کے سلسلہ میں فرمایا " اَلحَیاءُ زینَهُ الاسلامِ؛ حیا اسلام کی زینت ہے" (۱)
نیز حضرت نے ایک دوسری حدیث میں یوں ارشاد فرمایا " إنَّ اللّه یُحِبُّ الحَیِىَّ الحَلیمَ العَفیفَ المُتَعفِّفَ؛ خداوند متعال با حیا ، عفیف اور پاکدامن انسان کو دوست رکھتا ہے" (۲)
امام علی علیہ السلام نے حیا کے سلسلہ میں فرمایا " اَلحَیاءُ مِفتاحُ کُلِّ الخَیرِ؛ حیا تمام اچھائیوں کی چابھی ہے " ۔ (۳)
اور امام کاظم علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرمایا:
اَلحَیاءُ مِنَ الایمانِ وَ الایمانُ فِى الجَنَّهِ و َالبَذاءُ مِنَ الجَفاءِ وَ الجَفاءُ فِى النّارِ؛ حیا ایمان کا حصہ اور ایمان جنت کا حصہ ہے ، بد زبانی بے توجہی اور برے برتاو کا نتیجہ اور برا برتاو جہنم کا حصہ ہے ۔(۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: مستدرک الوسایل و مستنبط المسایل ج۱، ص۴۸۸، ح۱۲۴۴
۲: کافى (طبع الاسلامیه)، ج۲، ص۱۱۲، ح۸
۳: جمال خوانسارى ، شرح غرر الحکم و درر الکلم، ج۱، ص ۹۳، ح۳۴۰
۴: تحف العقول ص ۳۹۴ و بحارالأنوار(طبع بیروت) ، ج۷۵، ص۳۰۹
Add new comment