حضرت زہرا (س) زندگی خواتین کیلئے بہترین نمونہ عمل

Sat, 12/18/2021 - 10:00
ایام فافطمیہ

 مولانا کلب جواد نقوی نے ادارہ مقصد حسینی کشمیری محلہ، لکھنؤ کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر منعقد پہلی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے ۔

مولانا نے مصائب سیدہ زہر اسلام اللہ علیہا پر مجلس کا اختتام کیا۔ مومنین نے گریہ و زاری کرتے ہوئے ماتم کیا ۔ مجلس کے بعد نذر شہزادی سلام اللہ علیہا کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

مجلس میں کثیر مومنین کے علاوہ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے صدر جناب علی زیدی صاحب ، مولانا سرکار حسین صاحب ، مولانا شباہت حسین رضوی صاحب ، مولانا ڈاکٹر منظر علی عارفی صاحب اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ جناب شمیل شمسی صاحب ، جناب امن رضوی صاحب، جناب شاذ رضوی صاحب، جناب شیخ جون علی صاحب ، جناب شیخ کمیل علی صاحب ، جناب کمیل صاحب اور جناب توحیدصاحب وغیرہ نے شرکت کی ۔

قابل ذکر ہے کہ رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مختلف تواریخ بیان کی جاتی ہیں ۔

برصغیر میں ان میں سے دو تاریخ مشہور ہیں ۔ ایک ۱۳؍ جمادی الاول اور دوسری تاریخ ۳؍ جمادی الثانی کی ہے ۔ پہلی تاریخ کی بنیاد پر بھی پوری دنیا میں سیدہ کائنات کا سوگ منایا جاتا ہے۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89