حکومت پاکستان مغوی علماء کی بازیابی یقینی بنائیں

Sat, 12/18/2021 - 09:52
ایت اللہ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علمائے، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا کہ بے گنا ہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے تشویشناک ہے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف غیر آئینی جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔ دونوں شخصیات سے مدارس کے بزرگ علما ءکی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔

قانون اور آئین سے ماوراءاقدامات ریاستی اور سرکاری اداروں کے خلاف عوامی ناپسندیدگی کا باعث بن رہے ہیں جس سے حکومت کی مقبولیت میںکمی ہورہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جبری طور لاپتہ کئے جانے والے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا قانون کے حوالے کیا جائے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے واضح کیا کہ علماءاور دینی طلباء کے لاپتہ ہونے کے واقعات ، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے جس میں طے کیا گیا تھا کہ ” حکومت کسی بھی مدرسے کے خلاف شکایت کی بنا پر کارروائی سے پہلے متعلقہ بورڈ (وفاق المدارس) کی قیادت کو اعتماد میں لے گی“۔ مگر افسوس حال ہی میں شیخوپورہ سے معروف عالم دین اور مدرسے کے پرنسپل کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ اس پر وفاق المدارس الشیعہ کی قیادت کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 86