کنبہ، امام حسن عسکری(ع) کی نظر میں

Mon, 12/06/2021 - 06:38
کنبہ

امام حسن عسکری (علیه السلام) کی نظر میں کنبہ اور گھرانہ، بچوں کی پرورش اور تربیت میں اہم رول اور کردار رکھتا ہے کہ جو معاشرہ کی سلامتی اور امنیت کا ضامن ہے۔

کنبہ سماج کا اہم ترین حصہ اور مرکز ہونے کی وجہ سے معاشرہ کی ترقی اور شگوفائی میں اہم رول اور کردار رکھتا ہے ۔ دین مبین اسلام نے اس چھوٹے سے مرکز کی ترقی اور بالندگی کیلئے مکمل اور جامع پروگرام پیش کیا ہے کہ ان میں سے بعض اهل بیت علیهم السلام کے وسیلہ بیان کئے گئے ہیں ۔ ہم اس مقام پر حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی گراں بہا اور قیمتی باتوں کو پیش کررہے ہیں۔

امام حسن عسکری علیہ السلام کا ان اماموں میں شمار ہوتا ہے جو گھرانے، کنبے اور خاندان پر خاص توجہ رکھتے ہیں، اپ کی ذات گرامی خود انسانی تربیت کا بہترین ائڈیل تھی، اپ نے اس میدان میں مکمل راہنمائی فرمائی ہے کہ ہم اس مقام پر کچھ باتوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

۱: کنبہ کی تربیت کا ائڈیل اور نمونہ عمل

خواتین، کنبہ کی تربیت کا اہم محور و مرکز ہیں لہذا مناسب ائڈیل اور نمونہ عمل کے ذریعہ انہیں ازدواجی زندگی، بچوں کی تربیت جیسی اہم ذمہ داری کیلئے تیار کیا جانا لازم و ضروری ہے، ائمہ علیھم السلام کی گفتگو اور اپ کے بیان میں خواتین اور صںف نسواں کیلئے جو بہترین ائڈیل اور نمونہ عمل پیش کیا گیا ہے وہ حضرت فاطمہ زهرا سلام الله علیها کی مقدس ہستی ہے۔

امام حسن عسکری علیه السلام کی نظر میں انحضرت علیھا السلام برترین اور با فضلیت ترین زنان عالم و صنف نسواں ہیں ، اپ کو معصوم اماموں کی مادرگرامی اور اخلاقیات کی بہترین نمونہ عمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، امام عسکری علیہ السلام اپ کےسلسلہ میں فرماتے ہیں :

خداوندا ! فاطمہ مطھرہ و صدیقہ اور تیرے حبیب کے دلوں کی چین و سکون پر دورد بھیج، وہی خاتون جو تیرے منتخبین اور چاہنے والوں کی مادر گرامی ہیں، تو نے انہیں دیگر تمام خواتین کے درمیان سے انتخاب کیا، انہیں فضلیت دی اور انہیں تمام زنان عالم پر برتری بخشی۔

خدایا ! جیسا کہ تو نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کو اماموں کی مادر گرامی اور صاحب لواء کی بیوی قرار دیا، ان پر اور ان کی مادر گرامی خدیجہ کبری پر درود و سلام بھیج ۔[1]

امام حسن عسکری علیہ السلام کا یہ بیان اور اپ کے کلمات اس بات کے بیانگر ہیں کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کو انسانی معاشرہ اور کنبہ کیلئے بہترین نمونہ عمل اور ائڈیل کےطور پر اپنایا جائے، یقینا بہترین بیوی، بچوں کی بہترین مربی، پردہ داری، حیا، عفت و پاکدامنی اور تمام اخلاقی صفات و خصوصیات، حضرت  فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا میں بطور اتم و اکمل موجود ہیں کہ جو ایک با ایمان اور دیندار کنبہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔

۲: پردہ، معاشرہ کی اخلاقی سلامتی کا مقدمہ

امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعلیمات میں پردہ، خواتین اور صنف نسواں کی عفت اور معاشرہ کی اخلاقی سلامتی کا ایک اہم ستون شمار کیا گیا ہے، یقینا پردہ صنف نسوان کے احترام، اقداروں کے تحفظ، ذہنی و نفسیاتی سکون، گھرانے اور معاشرہ کے استحکام کے قیام میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے جب ایک شیعہ نے خواتین کے سلسلہ میں سماج میں پردہ کیساتھ آنے جانے اور عدالت میں حاضر ہونے کے حوالے سے دریافت کیا تو حضرت علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: «تَتَنَقَّبُ وَ تَظْهَرُ لِلشُّهُودِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ؛[2] عورت نقاب پہن کر (مکمل پردہ کیساتھ) شاھدوں کے سامنے حاضر ہوگی ۔ ان شاء الله

گیارہویں امام علیہ السلام کی یہ گفتگو اگرچہ خواتین کی عدالت میں حاضری کے حوالے سے ہے مگر ایک اہم پیغام کی حامل ہے اور وہ یہ کہ پردہ، سماجی اور اخلاقی سلامتی کا اہم ستون ہے کہ اس میدان میں ماں کا سب سے اہم اور بڑا رول ہے۔

تحریر: زاهدی مقدم محمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱:  شیخ طوسی، مصباح المتهجد، ج 1، ص 40.

۲:  حر عاملی، وسائل الشیعه، ج 27، ص 401.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71