مردوں کی غیرت اور خواتین کے حجاب کا باہمی تعلق

Thu, 07/23/2020 - 18:53

خلاصہ: مردوں کی غیرت سے خواتین کا حجاب محفوظ رہتا ہے۔

مردوں کی غیرت اور خواتین کے حجاب کا باہمی تعلق

غیرت، انسانی حیات کے کمالات اور ضروری صفات میں سے ہے اورمرد کی غیرت کے ذریعے عورت کو تحفظ ملتا ہے۔ جس آدمی میں ناموس کی غیرت ہو وہ اپنی ناموس کی حفاظت کے لئے کوشش کرتا ہے۔
حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "ثَمَرَةُ الشَّجاعَةِ الغيرَةُ"، "شجاعت کا پھَل غیرت ہے"۔ [غررالحکم، ص۳۲۷، ح۳۴]
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "إنّ اللّهَ تباركَ و تعالى غَيورٌ يُحِبُّ كُلَّ غَيورٍ، و لِغَيرَتِهِ حَرَّمَ الفواحِشَ ظاهِرَها و باطِنَها"، "یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ غیرتمند ہے، ہر غیرتمند کو دوست رکھتا ہے، اور اس نے اپنی غیرت کی وجہ سے ظاہری اور چھپی ہوئی برائیوں کو حرام کیا"۔ [الکافی، ج۵، ۵۳۶]
بےپردگی، غیرت کو تیزی سے کم کردیتی ہے، یہ وہی حقیقت ہے جو معاشرے میں دکھائی دیتی ہے۔ بعض مردوں کی ناموسی غیرت کم ہوگئی ہے اور اپنی ناموس کی بے پردگی کے بارے میں لاپرواہی کرتے ہیں۔ کتنے لوگوں کی دینی غیرت بھی کم ہوگئی ہے تو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے میں خصوصاً پردے کے مسئلے پر کم ہی کوئی توجہ دیتا ہے۔
معاشرے میں کسی گناہ کی کثرت اور اس کے دہرائے جانے سے اس کی قباحت لوگوں کی نظروں میں کم ہوجاتی ہے، یعنی لوگ اس گناہ کے بارے میں غیرت نہیں کرتے، لہذا بےپردگی جتنی معاشرے میں بڑھتی جائے گی اتنی غیرتیں کم ہوتی جائیں گی اور جن مردوں کی دینی غیرت کم ہے وہ رفتہ رفتہ اپنی ناموس کے حجاب کے بارے میں بھی لاپرواہ ہوتے جائیں گے۔

* الکافی، شیخ کلینی، دار الكتب الاسلامية، ج۵، ص۵۳۶۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26