بے پردگی کے نقصانات، حجاب کی حقانیت پر دلیل

Wed, 01/29/2020 - 07:17

خلاصہ: جب کسی کام کے نقصانات ظاہر ہوجائیں تو یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ اس کام سے پرہیز کرنی چاہیے، جیسے بے پردگی کرنے سے گھر اور معاشرے میں طرح طرح کے نقصانات ہوتے، اس سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ دین اسلام نے جو پردے کا حکم دیا ہے، اگر اس حکم پر عمل کیا جائے تو انسان ان نقصانات سے محفوظ رہے گا۔

بے پردگی کے نقصانات، حجاب کی حقانیت پر دلیل

بے پردہ عورتیں اپنی زندگی کی مشکلات اور مسائل کو اگر اس نظر سے دیکھیں تو ان کی کتنی مشکلات حل ہوسکتی ہیں کہ بے پردگی گھر، خاندان  اور معاشرے میں کتنے تنازعات، لڑائی جھگڑے اور فسادات کا باعث بنتی ہے، کتنی جدائیوں اور طلاقوں کا سبب بنتی ہے اور کتنے بچوں کو ماں باپ کی محبت اور تربیت سے محروم کردیتی ہے، کتنی بدگمانیاں پھیلتی ہیں، میاں بیوی کی محبت کم ہوجاتی ہے، بدکردار اور بے حیا افراد کو طمع اور لالچ کا موقع ملتا ہے، بے پردہ عورت خود کتنے گناہوں کا بوجھ اٹھا لیتی ہے اور نامحرم مردوں کے گنہگار بننے کا بھی سبب بنتی ہے۔
بے پردگی، گھر اور معاشرے میں سکون اور اطمینان کو ختم کردیتی ہے، طرح طرح کی جسمانی اور ذہنی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ اس عورت کے شوہر اور دوسرے مردوں کی گمراہی کا باعث بنتی ہے، دینداری کو کمزور کردیتی ہے اور اسلام کے دشمنوں کے ناپاک اور شیطانی مقاصد کو پورا کرتی ہے۔
وقت کو ضائع کرتی ہے،لوگوں کی زندگی کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے  ان کی زندگی کو تباہ کردیتی ہے اور جوانوں کی تعلیم اور ترقی و کمال میں رکاوٹ بن کر ان کی زندگی کو بے مقصد بنا دیتی ہے۔ بے پردگی عورت کی قدر کو گرا دیتی ہے۔
بے پردگی کے یہ نقصانات اور کئی دیگر نقصانات سے سامنا کرتے ہوئے قرآن کریم کے اس حکم کی حکمت واضح مزید واضح ہوجاتی ہے جو سورہ نور کی آیت ۳۱ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ..."، "اور (اے رسول(ص)) آپ مؤمن عورتوں سے کہہ دیجئے! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت و آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو خود ظاہر ہو اور چاہیے کہ وہ اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنی زیبائش و آرائش ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے، یا ..."۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63