کرونا خدا سے قربت کا سبب

Sun, 07/05/2020 - 13:08

خلاصہ: انسان جب موت کو نزدیک دیکھتا ہے تو خدا سب سے پہلے یاد آتا ہے، اسی لئے موت کو زیادہ یاد کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

کرونا خدا سے قربت کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     دنیا میں جتنے بھی حوادث اور واقعات پیش آتے ہیں وہ سب خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ انسان خدا سے قریب ہو، جب انسان ان حوادث کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے اور مشکلوں میں گرفتار ہوجاتا ہے تو وہ خدا سے زیادہ سےزیادہ قریب ہوتا ہے جیسا کہ خداوند متعال اس آیت میں ارشاد فرمارہا ہے:«فَاِذَا رَکِبُوۡا فِی الۡفُلۡکِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ۚ فَلَمَّا نَجّٰہُمۡ اِلَی الۡبَرِّ اِذَا ہُمۡ یُشۡرِکُوۡنَ[سورۃ عنکبوت، آیت:۶۵] پھر جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ایمان و عقیدہ کے پورے اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتے ہیں پھر جب وہ نجات دے کر خشکی تک پہنچادیتا ہے تو فورا شرک اختیار کرلیتے ہیں»۔
     جیسا کہ کرونا کی بیماری جو آج اس پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے دنیا کا ہر فرد پریشان ہے، اور کسی کو سوائے خدا کے دامن کو تھامنے کے کوئی علاج نظر نہیں آرہا ہے، اسی لئے آج انسان زیادہ سے زیادہ عباتوں میں مصروف ہیں۔
    گوگل پر تحقیق کی بناء پر یہ سامنے آیا ہے کہ انٹرنیٹ پر کرونا کی بیماری پھیلنے کے بعد ۵۰% لوگوں میں اس بات کا اضافہ ہوا ہے کہ وہ لوگ دعا اور عبادت کے بارے میں مطالب کو ڈھونڈ رہے ہیں،
   اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان جب بلاؤوں میں گرفتار ہوتا ہے  تو خدا کو پکارتا ہے۔
https://www.welayatnet.com/fa/news/15319،

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64