اکمال دین اور کفر کا رابطہ امام رضا(علیہ السلام) کی نظر میں

Thu, 06/25/2020 - 12:18

خلاصہ: دین کے کامل ہونےکا انکار قرآن کا انکار ہے اور قرآن کا انکار کفر ہے۔

اکمال دین اور کفر کا رابطہ امام رضا(علیہ السلام) کی نظر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     دین کے کامل ہونےمیں اور کفر کے درمیان بہت گھرا رابطہ پایا جاتا ہے، کیونکہ دین کو ناقص سمجھنا کفر کا سبب ہے جیسا کہ امام رضا(علیہ السلام) فرمارہے ہیں:«مَنْ زَعَمَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ لَمْ يُكْمِلْ دِينَهُ فَقَدْ رَدَّ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ مَنْ رَدَّ كِتَابَ اللَّهِ تَعَالَى فَهُوَ كَافِرٌ؛ جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے دین کو مکمل نہیں کیا تو اس نے اللہ عزوجل کی کتاب کو رد کیا اور جس نے اللہ تعالی کی کتاب کو رد کیا وہ کافر ہے»[کافی، ج:۱، ص:۱۹۹]۔
     اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ خداوند متعال نے دین کو مکمل نہیں کیا ہے گویا اییسے ہے جیسے اس نے اللہ کی کتاب کا انکار کیا کیونکہ خداوند متعال صاف صاف الفاظ میں ارشاد فرمارہا ہے کہ ہم نے دین کا کامل کیا ہے:«الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ‏ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِينا[سورہ مائدہ، آیت:۳] آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسندیدہ بنادیا ہے»۔
     اس آیت میں واضح الفاظ میں خداوند متعال ارشاد فرمارہا ہے کہ دین کو کامل کردیا گیا ہے، امام رضا(علیہ السلام) کی حدیث کی روشنی میں جو اللہ کی کتاب کا انکار کرے وہ کافر ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73