خلاصہ:گھر والوں کا خیال کرنا انسان کی اہم ضرورتوں میں سے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
گھر والوں کی ضرورتوں کا خیال کرنا اسلام میں انسان کی اہم ترین کاموں میں شمار کیا جاتا ہے، یہ مسئلہ اتنا اہم اور ضروری ہے کہ اس کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس کو کس طرح انجام دینا چاہئےاس کےلئے بہت زیادہ راستوں کو بتایا گیا ہے، انسان جب اپنے گھر والوں کی ضرورتوں کا خیال کرتا ہے تو اس کے گھر والے معاشرے میں عزت نفس کے ساتھ زندگی گذارتے ہیں جس کے بارے میں امام رضا(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «صاحِبُ النِّعْمَهِ یَجِبُ عَلَیْهِ التَّوْسِعَهُ عَلى عَیالِهِ، گھر کے سرپرست پر ضروری ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے لئے انفاق کرے»[بحار الانوار، ج۷۵، ص۳۳۵]، امام(علیہ السلام) اس روایت میں گھر والوں کا خیال رکھنے اور ان کے لئے سکون اور آرام کے وسیلوں کوفراہم کرنے کی تاکید فرمارہے ہیں۔
اگر انسان کے پاس اتنا مال و دولت ہے کہ جس کے ذریعہ وہ اپنے گھر والوں کے آرام اور سکون کے اسباب کو فراہم کرسکتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہےکہ وہ ان کے اسباب کو فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ کرے اور ان کو سختی اور پریشانی کی حالت میں نہ چھوڑدیں جس کے بارے میں امام رضا(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: «یَنْبَغی لِلّرُجل انْ یُوَسّع علی عیالهِ لئلا یتّمنو موْته، مناسب ہے کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ فراق دلی سے پیش آئے تا کہ وہ اس کی موت کی آرزو نہ کریں»[اصول کافی، ج۴، ص۱۱]۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، انتشارات اسلامیہ، ج ۷۵ص ۳۳۵۔
*اصول کافی، محمد یعقوب کلینی، انتشارات اسلامیه، تهران، ج۴، ص۱۱، ۱۳۶۲ش۔
Add new comment