حجت کا تمام ہونا، عصمتِ امامؑ پر عقلی دلیل

Tue, 06/09/2020 - 07:41

خلاصہ: گنہگار لوگوں کا قیامت کے دن عذاب تب صحیح ہے کہ ان پر حجت تمام ہوچکی ہو اور اگر امام، معصوم نہ ہو تو وہ اپنی نافرمانی کے لئے عذر پیش کرسکتے ہیں کہ ہم پر حجت تمام نہیں ہوئی تھی۔

حجت کا تمام ہونا، عصمتِ امامؑ پر عقلی دلیل

امامؑ، زمین میں اللہ کی حجت ہے۔ اگر امامؑ، معصوم نہ ہو تو اللہ کی حجت لوگوں پر تمام نہیں ہوسکتی، جبکہ قیامت کے دن لوگوں سے حساب لینے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ کی حجت لوگوں پر تمام ہوچکی ہو۔
وضاحت یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کو عذاب کرنا چاہے تو عذاب سے پہلے اس گنہگار کے لئے عذر اور دلیل پیش کرنے کا راستہ بند ہونا چاہیے ورنہ عقلی لحاظ سے اس شخص کو عذاب کرنا صحیح نہیں ہے جس نے اللہ کے حکم کی نافرمانی کی ہو، کیونکہ وہ شخص یہ عذر پیش کرسکتا ہے کہ خدایا میں نے جو تیرے حکم پر عمل نہیں کیا، تیرا امام بھی جو تیرے دین و شریعت کا زمین پر محافظ اور تیرا خلیفہ تھا، اس نے خود بھی تیرے حکم پر عمل نہیں کیا، اسی لیے مجھ پر حجت تمام نہیں ہوئی اور میں نے سمجھا کہ اس حکم پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے ورنہ خود امام جو احکام الٰہی کو جاری کرنے والا ہے وہ خود بھی اس پر عمل کرتا۔
ایسے عذر کا موقع تب پیش آسکتا ہے جب امام، گناہ سے پاک و معصوم نہ ہو، کیونکہ جب اس سے بھی غلطی اور گناہ کا امکان ہوگا تو وہ اللہ کی نافرمانی کرے گا اور جب وہ اللہ کی نافرمانی کرے گا تو لوگ حق اور باطل، نیکی اور برائی، ثواب اور عذاب کے راستے کو یقین اور اطمینان کے ساتھ نہیں پہچان پائیں گے اور اللہ کی نافرمانی کریں گے۔
لوگ اگر قیامت کے دن عذر پیش کریں کہ خدایا! امام بھی معصوم نہ ہونے کی وجہ سے ہماری طرح تیری نافرمانی کرتا رہا تو ان کا عذر منظور کرنا پڑے گا اور ان کے عذر کے سامنے کوئی حجت نہیں ہوگی جسے پیش کرکے ان کے عذر کا جواب دے کر ان نافرمان لوگوں کو عذاب کیا جائے۔
جب ایسا ہوگیا تو عذاب و ثواب اور امر و نہی کا مقرر کرنا، نیکیوں کا حکم دینا اور برائیوں سے منع کرنا اور جنت و جہنم کو خلق کرنا بے فائدہ اور ناقص کام اور خلافِ حکمت ہوگا، جبکہ اللہ تعالیٰ صاحبِ حکمت ہے اور حکیم سے فضول، بے فائدہ، ناقص اور حکمت کے خلاف کام ناممکن اور محال ہے۔
لہذا اللہ تعالیٰ نے امامؑ کو ہر طرح کے گناہ، خطا، نسیان اور سہو سے معصوم رکھا ہے تاکہ لوگوں پر حجت تمام ہوجائے اور اگر ان معصوم اماموں کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کے احکام جو معصوم امامؑ کے ذریعے ہی قائم کیے جاتے ہیں، لوگ ان پر عمل نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریں تو ان کے پاس کوئی عذر اور دلیل نہیں ہوگی جو انہیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36