عقائد میں اپنے پاس دلائل کے ہونے کی ضرورت

Wed, 05/13/2020 - 08:02

خلاصہ: مذہب شیعہ ایسے دلائل پر قائم ہے کہ ہر اعتقادی مسئلہ پر مضبوط دلائل پائے جاتے ہیں۔

 عقائد میں اپنے پاس دلائل کے ہونے کی ضرورت

سب شیعہ مجتہدین نے فرمایا ہے کہ اصول دین میں تقلید جائز نہیں ہے اور انسان کو غوروخوض اورتحقیق و دلیل کے ساتھ ان اصول کو تسلیم کرنا چاہیے اور ان پر یقین کرنا چاہیے۔ لہذا ہر شیعہ آدمی اپنے اعتقادات کے لئے دلائل تلاش کرے اور دینی مسائل خصوصاً اعتقادی مسائل میں مطالعہ اور تحقیق کو اپنے روزانہ کے کاموں میں رکھے اور دن بدن اپنی دینی اور شیعی معلومات کو زیادہ وسیع اور مزید گہرا کرتا چلا جائے تاکہ خودغرض اور جاہل لوگوں کی طرف سے جو من گھڑت باتیں اور شکوک و شبہات کھڑے ہوتے ہیں اور دین اور مقدسات کے نام سے پھیلائے جاتے ہیں، ان سے اپنے اعتقادات کو پاک رکھے، ان کی سیاہی اور گمراہی اپنے پاکیزہ عقیدہ پر نہ لگنے دے اور خالص اسلام جو مذہب حقہ شیعہ اثنا عشری (بارہ امامی) ہے اس پر ثابت قدم، معتقد اور گامزن رہے اور لوگوں کو بھی یہی مذہب حقہ دلائل کے ساتھ پیش کرے۔
ہر شیعہ آدمی اپنے شیعہ اعتقادات کا مطالعہ کرے تو سمجھ جائے گا کہ شیعہ مذہب کے اعتقادات، دوسرے سب مذاہب پر غالب ہیں، یعنی یہ مذہب انتہائی مضبوط، پائدار اور قرینِ عقل دلائل پر قائم ہے۔ ان دلائل کو سمجھنے سے مذہب شیعہ کی حقانیت بالکل واضح طور پر ثابت ہوجاتی ہے۔ یہ مذہب ایسے فطری، عقلی اور دینی دلائل پر قائم ہے کہ جن کے مقابلے میں آنے والی کوئی دلیل بھی صحیح اور حق نہیں ہوسکتی، بلکہ وہ باطل اور نادرست بات ہوگی اور اِس مذہب کے دلائل اپنی حقانیت کو بھی ثابت کرتے ہیں اور مقابلے میں آنے والی بات کے غلط اور باطل ہونے کو بھی ثابت کرتے ہوئے اس کی تردید کردیتے ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 16