رسول خدا(صلی‌الله علیه و آله) کی ہر رات کی کارکردگی(برنامہ)

Fri, 05/22/2020 - 09:31

خلاصہ: سچائی اور صداقت پر انسان کی ساری زندگی کا دار و مدار ہے ۔

رسول خدا(صلی‌الله علیه و آله) کا رات کا برنامہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی ہر رات کی ایک خاص کاردگی مشخص کرتے ہوئے اسے تین حصوں پر منحصر فرمایا ہے:
پہلا حصہ: نماز شب
«وَ مِنَ اللَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نافِلَةً لَکَ عَسى‏ أَنْ یَبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقاماً مَحْمُوداً[سورۂ اسراء، آیت:۷۹] اور رات کے ایک حصہ میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں یہ آپ کے لئے اضافہ خیر ہے عنقریب آپ کا پروردگار اسی طرح آپ کو مقام محمود تک پہنچادے گا»
دوسرا حصہ: قرائت قرآن 
«قُمِ اللَّیْلَ إِلاَّ قَلِیلاً، نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیلاً، أَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلاً[سورۂ مزمل، آیات:۲،۳،۴] رات کو اٹھو مگر ذرا کم،آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر دو، یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھر ٹھر کر باقاعدہ پڑھو»
تیسرا حصہ: دعا
     
ان دونوں حصوں کو تیسرے حصے کے لئے مقدمہ قرار دیا جاسکتا ہے جس میں خداوند متعال رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو دعا کا حکم دے رہا ہے:
     «وَ قُلْ رَبِّ أَدْخِلْنی‏ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنی‏ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لی‏ مِنْ لَدُنْکَ سُلْطاناً نَصیراً[سورۂ اسراء، آیت:۸۰] اور کہیے اے میرے پروردگار! مجھے (ہر جگہ) سچائی کے ساتھ داخل کر اور نکال بھی سچائی کے ساتھ اور میرے لئے اپنی جانب سے ایسی قوت قرار دے جو مددگار ہو»،
     اس آیت سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ انسان کی کامیابی اور بلندی کا بہترین راستہ اس کی سچائی ہے، چاہے گھر کا ماحول ہو یا معاشرے میں معاشرت کے لحاظ سے ہو اگر انسان سچائی کے ساتھ کام کرے تو خدا اسے کبھی بھی یک و تنھا نہیں چھوڑتا۔
    خدا ہم سب کو زندگی کے ہر مرحلہ میں بلکہ یوں کہا جائے کہ زندگی کے ہر لمحے میں سچائی کے ساتھ داخل کرے اور سچائی کے ساتھ نکالے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50