سچائی کی جیت

Thu, 01/11/2018 - 19:58

خلاصہ: اسلام نے ہمیشہ سچ بولنے کی تاکید کی ہے اور سچ بولنے والے کی ہمیشہ جیت ہوئی ہے۔

سچائی کی جیت

 

ہاشم ایک غریب انسان کا بیٹا تھا؛ مگر ایک اچھے ماحول میں اس کی تربیت ہوئی تھی، ماں باپ چوں کہ نیک اور شریف تھے اس لئے سچائی اور دیانت داری ہاشم کی گھٹی میں پڑی تھی۔
ایک دن ایسا ہوا کہ اسکول سے لوٹتے وقت ہاشم اپنا قلم کہیں کھو بیٹھا، ادھر ادھر بہت تلاش کیا؛ مگر کہیں وہ قلم نہ ملا، بالآخر اسی غم میں وہ گلی کے ایک کنارے پر بیٹھ کر رونے لگا۔
ایک خوش لباس آدمی جب وہاں سے گزرا تو بچے کو روتا ہوا دیکھ کر وہ رک گیا اور اس سے رونے کا سبب دریافت کرنے لگا، جب اس شریف آدمی کو ہاشم کا مسئلہ معلوم ہوا تو اس نے اپنی جیب سے ایک قلم نکالتے ہوئے پوچھا: تمہارا گمشدہ قلم یہ تو نہیں ہے؟
ہاشم نےروتے ہوئے جواب دیا: نہیں یہ نہیں ہے، میرا قلم اتنا خوبصورت اور اتنا اچھا نہیں تھا!۔شریف آدمی نے ہاشم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: چونکہ تم ایک ایمان دار بچے ہو اور تم نے مجھے سے سچ سچ بتایا ہے ؛ لہذا انعام میں تمہیں یہ قلم دیا جارہا ہے، اسے قبول کرلو، اور خوشی خوشی گھر جاؤ۔
پیارے بچو! تم نے دیکھا کہ سچائی کی جیت کیسے ہوئی، اور سچ بولنےکے نتیجہ میں اسے کیا انعام ملا، اسی لئے تو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہمیں سچ بولنے کی نصیحت فرمائی ہے:’’ عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ ‘‘ (نهج الفصاحة ، ص 572) سچ بولنے کی عادت بناؤ کیونکہ کہ سچائی نیکی کی راہ دکھاتی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے۔

 

منبع و ماخذ
نهج الفصاحة، پاينده، ابو القاسم‏، ناشر: دنياى دانش، تهران، 1382 ش، چاپ چهارم‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56