قرآن کریم اسلامی تعلیمات کا بنیادی ماخذ

Thu, 05/21/2020 - 15:39

خلاصہ: قرآن کریم ایسی کتاب ہے جس میں اعتقادی اصول، شرعی احکام اور اخلاقی مسائل پائے جاتے ہیں۔

 قرآن کریم اسلامی تعلیمات کا بنیادی ماخذ

قرآن کریم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ قرآن کریم دین اسلام کی سب تعلیمات کا ماخذ ہے۔
اس کی وضاحت یہ ہے کہ زیادہ تر اسلامی تعلیمات کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے:
اعتقادی اصول، فقہی احکام اور اخلاقی مسائل۔
اسلام کے اعتقادی اصول کے پانچ حصے ہیں: توحید،عدل، نبوت، امامت، قیامت۔ قرآن کریم کی بہت ساری آیات اعتقادی اصول کےبارے میں ہیں، اسی لیےاصول دین کی پہچان کے لئے بہترین ماخذ قرآن کریم ہے۔
بہت ساری آیات، اخلاقی مسائل سے متعلق ہیں اور کئی آیات فقہی احکام کے بارے میں ہیں۔
قرآن کریم انسان کی ہدایت کے لئے جامع کتاب ہے، یعنی جس چیز کا بھی انسان کی ہدایت میں حصہ ہے، وہ قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے۔
سورہ نحل کی آیت ۸۹ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ"، "اور ہم نے آپ پر وہ کتاب نازل کی ہے جو ہر بات کو کھول کر بیان کرتی ہے اور سرِ تسلیم خم کرنے والوں کے لئے سراسر ہدایت، رحمت اور بشارت ہے"۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68