شرعی ذمہ داری، رحمتِ الٰہی کی تجلّی

Wed, 05/06/2020 - 21:18

خلاصہ: جب انسان شرعی ذمہ داری کو اللہ کی رحمت اور محبت کی نشانی جان لے تو اللہ کی محبت میں ذمہ داری کو ادا کرے گا۔

شرعی ذمہ داری، رحمتِ الٰہی کی تجلّی

اللہ تعالیٰ نے شرعی ذمہ داری کو کیوں مقرر کیا ہے؟ شرعی احکام اور ذمہ داریاں، دین اسلام میں انسان کی ترقی اور زندگی کے پائدار اور جاری رہنے کے لئے انسان پر عائد کی گئی ہیں۔
شرعی ذمہ داری اللہ کی بندوں سے محبت کی تجلّی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کے کچھ حصہ کو شرعی ذمہ داریوں کی شکل میں ظاہر کیا ہے۔
جو انسان شعور، دانائی، آزادی، اختیار اور انتخاب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عائد کی ہوئی شرعی ذمہ داریوں کو بجالاتا ہے اور انہیں خوبصورت کردار کی شکل میں اپنے نفس پر درج کرتا ہے، اسے چاہیے کہ ان ذمہ داریوں کو جاری رکھے تاکہ اپنی شخصیت کو اپنے اعمال اور افعال کے ذریعے محفوظ اور ثابت قدم کرے۔
انسان جو اشرف المخلوقات ہے، اللہ تعالیٰ نے محبت کی بنیاد پر یہ ذمہ داریاں اس پر مقرر کی ہیں، جو انسان ان ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو وہ شوق، جذبہ اور محبت کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو بجا لاتا ہے۔

* ماخوذ از: رسالۂ اساس المسائل و الاحکام، توضیح المسائل تحلیلی، ص۳۶، آیت اللہ العظمی حاج میرزا محمد حسن احمدی فقیہ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49